🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

44. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَلُوقِ .
خلوق (نامی مخصوص قسم کی خوشبو) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8757
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: بَصُرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ فِي مُؤَخَّرِ مَسْجِدِهِ عَلَيْهِ مِلْحَفَةٌ مُعَصْفَرَةٌ فَقَالَ:" أَلَا رَجُلٌ يَسْتُرُ بَيْنِي وَبَيْنَ هَذِهِ النَّارِ؟". فَفَعَلَ ذَلِكَ رَجُلٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے پیچھے والے حصے میں ایک شخص کو ملاحظہ فرمایا جس پر معصفر چادر تھی، تو آپ نے فرمایا: کیا کوئی شخص میرے اور اس آگ کے درمیان رکاوٹ نہیں بنے گا، تو ایک شخص نے ایسا کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8757]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 441»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8758
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَوْبَيْنِ مَصْبُوغَيْنِ بِزَعْفَرَانٍ: رِدَاءً، وَعِمَامَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالصَّغِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْمَصْبُوغِ مِنْ نَحْوِ هَذَا.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر دو ایسے کپڑے دیکھے جو زعفران سے رنگے ہوئے تھے ایک چادر تھی اور ایک عمامہ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مصعب ہے، اور ضعیف ہے۔ اس سے پہلے رنگنے سے متعلق احادیث گزر چکی ہیں جو اس کی مانند ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8758]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 127»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8759
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: رُبَّمَا صَبَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رِدَاءَهُ أَوْ إِزَارَهُ بِوَرْسٍ أَوْ بِزَعْفَرَانٍ ثُمَّ خَرَجَ فِيهِمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ فِي بَابِ الصِّبَاغِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں بعض اوقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چادر یا اپنے تہبند پر زعفران یا ورس کے ذریعے رنگ کر لیتے تھے اور پھر انہیں پہن کر تشریف لے جاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس پر پہلے رنگنے سے متعلق باب میں کلام گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8759]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8760
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ سَلْمَانَ مَوْلَى كَعْبِ بْنِ عَجُرَةَ قَالَ: أَشْهَدُ لَقَدْ رَأَيْتُ أَرْبَعَةً أَوْ خَمْسَةً مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَلْبَسُونَ الْمُعَصْفَرَ فِيهِمْ كَعْبُ بْنُ عَجُرَةَ. وَأَنَسٌ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کے غلام انس بن سلمان بیان کرتے ہیں میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے چار (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) پانچ صحابہ کرام کو دیکھا کہ وہ لوگ معصفر پہنتے تھے ان میں ایک سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) انس نامی اس راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8760]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (151/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8761
وَعَنْ فُضَيْلِ بْنِ كَثِيرٍ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَدْ مَسَّ ذِرَاعَيْهِ بِخَلُوقٍ مِنْ بَيَاضٍ كَانَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو سَاسَانَ، ذَكَرَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَلَمْ يَذْكُرْ شَيْئًا يُوجِبُ ضَعْفًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ رَوَاهُ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ، وَفِيهِ أُمُّ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.
فضیل بن کثیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے جسم پر موجود سفیدی (کے داغ) کی وجہ سے اپنی کلائیوں پر خلوق لگائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوساسان ہے ابن عدی نے اس کا ذکر کیا ہے، اور کوئی ایسی چیز ذکر نہیں کی جو ضعف کو واجب کرے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اور صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت انہوں نے ایک اور سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ جس کی سند میں ایک راوی خاتون یحیی بن سعید کی والدہ ہیں میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8761]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (664)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں