الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمِرْآةِ، وَمَا يَقُولُ إِذَا نَظَرَ فِيهَا، وَالتَّيَمُّنِ فِي كُلِّ شَيْءٍ .
شیشے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، اور جب آدمی شیشہ دیکھے، تو کیا پڑھے؟ اور ہر کام کو دائیں طرف سے آغاز کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 8875
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي حَسَّنَ خُلُقِي وَخَلْقِي، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي".
وَإِذَا اكْتَحَلَ جَعَلَ فِي كُلِّ عَيْنٍ اثْنَيْنِ وَوَاحِدًا بَيْنَهُمَا، وَكَانَ إِذَا لَبِسَ نَعْلَيْهِ بَدَأَ بِالْيَمِينِ، وَإِذَا خَلَعَ خَلَعَ الْيُسْرَى، وَكَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ أَدْخَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى، وَكَانَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي كُلِّ شَيْءٍ أَخْذًا وَعَطَاءً.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ حُصَيْنٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب شیشہ دیکھتے، تو یہ پڑھتے تھے: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے مخصوص ہے جس نے میرے اخلاق اور میری ظاہری تخلیق کو اچھا بنایا ہے، اور مجھے زینت عطا کی ہے جبکہ دوسروں میں خامیاں ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سرمہ لگاتے تھے، تو ہر آنکھ میں دو مرتبہ لگاتے تھے اور ان دونوں کے درمیان ایک مرتبہ لگاتے تھے جب آپ جوتا پہنتے تھے، تو دائیں طرف سے آغاز کرتے تھے جب جوتا اتارتے تھے، تو پہلے بائیں طرف والا اتارتے تھے جب آپ مسجد میں داخل ہوتے تھے، تو پہلے دایاں پاؤں اندر داخل کرتے تھے اور آپ ہر کام خواہ دینے کا ہو یا لینے کا ہو دائیں طرف سے کرنے کو پسند کرتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8875]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8875]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2611)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10766، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2593، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4108/1، 4066، 5211/2»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً