الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ الْخِلَافَةِ فِي قُرَيْشٍ وَالنَّاسُ تَبَعٌ لَهُمْ .
خلافت کا قریش میں ہونا اور لوگوں، ان کے پیروکار ہونا
حدیث نمبر: 8993
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْجُحْفَةِ فَقَالَ:" أَلَسْتُ أَوْلَى بِكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ؟" قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" فَإِنِّي سَائِلُكُمْ عَنِ اثْنَيْنِ: عَنِ الْقُرْآنِ وَعَنْ عِتْرَتِي. أَلَا وَلَا تَقَدَّمُوا قُرَيْشًا فَتَضِلُّوا، وَلَا تَخَلَّفُوا عَنْهَا فَتَهْلِكُوا، وَلَا تُعَلِّمُوهَا فَهُمْ أَعْلَمُ مِنْكُمْ. قُوَّةُ رَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ أَفْضَلُ مِنْ قُوَّةِ رَجُلَيْنِ مِنْ غَيْرِهِمْ. لَوْلَا أَنْ تَبْطُرَ قُرَيْشٌ لَأَخْبَرَتُهَا بِمَا لَهَا عِنْدَ اللَّهِ تَعَالَى، خِيَارُ قُرَيْشٍ خِيَارُ النَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن حنطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجفہ کے مقام پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا آپ نے ارشاد فرمایا: کیا میں تم لوگوں کے نزدیک تمہاری جانوں سے زیادہ حق نہیں رکھتا؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر میں دو چیزوں کے بارے میں تم سے پوچھوں گا قرآن کے بارے میں اور اپنی عترت کے بارے میں، خبردار! تم قریش سے آگے نہ بڑھنا ورنہ تم گمراہ ہو جاؤ گے اور ان سے پیچھے بھی نہ رہ جانا ورنہ تم ہلاک ہو جاؤ گے اور انہیں تعلیم بھی نہ دینا کیونکہ وہ تم سے زیادہ علم رکھتے ہیں قریش کے ایک فرد کی قوت ان کے علاوہ کسی اور قوم کے دو افراد کی قوت سے زیادہ ہے اگر قریش کے سرکش ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں بتاتا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں انہیں کیا مرتبہ و مقام حاصل ہے قریش کے بہترین لوگ، لوگوں میں سے بہترین ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا شخص ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8993]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا شخص ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8993]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6939/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8994
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَقِيمُوا لِقُرَيْشٍ مَا اسْتَقَامُوا لَكُمْ، فَإِذَا لَمْ تَفْعَلُوا فَضَعُوا سُيُوفَكُمْ عَلَى عَوَاتِقِكُمْ فَأَبِيدُوا خَضْرَاءَهُمْ، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَكُونُوا حِينَئِذٍ زَرَّاعِينَ أَشْقِيَاءَ، تَأْكُلُونَ مِنْ كَدِّ أَيْدِيكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الصَّغِيرِ ثِقَاتٌ. وَيَأْتِي حَدِيثُ النُّعْمَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الصَّغِيرِ ثِقَاتٌ. وَيَأْتِي حَدِيثُ النُّعْمَانِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قریش کے لئے ٹھیک رہنا جب تک وہ تمہارے لئے ٹھیک رہیں گے، جب تم ایسا نہیں کرو گے، تو تم اپنی تلواریں اپنی گردنوں پر رکھ لینا اور ان کو فنا کر دینا، (شاید یہ مراد ہے کہ جو قریش کی مخالفت کریں گے ان کو فنا کر دینا) اگر تم ایسا نہیں کرو گے، تو ایسی صورت میں تم کھیتی باڑی کرنے والے بدنصیب ہو جاؤ گے اور اپنے ہاتھوں کی محنت کر کے کھاؤ گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ معجم صغیر کے رجال ثقہ ہیں سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8994]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (201)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7811، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 182»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8995
وَعَنِ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: كُنْتُ أَسْمَعُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ: لَا يَدْخَلُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ مِنْ بَابٍ إِلَّا دَخَلَ مَعَهُ أُنَاسٌ، فَلَا أَدْرِي مَا تَأْوِيلُ قَوْلِهِ حَتَّى طُعِنَ عُمَرُ، فَأَمَرَ صُهَيْبًا أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ ثَلَاثًا، وَأَمَرَ أَنْ يَجْعَلَ لِلنَّاسِ طَعَامًا تِلْكَ الثَّلَاثِ الْأَيَّامِ حَتَّى يَجْتَمِعَ أَهْلُ الشُّورَى عَلَى رَجُلٍ، فَلَمَّا رَجَعُوا مِنَ الْجِنَازَةِ جَاؤُوا وَقَدْ وُضِعَتِ الْمَوَائِدُ، فَأَمْسَكَ النَّاسُ لِلْحُزْنِ الَّذِي هُمْ فِيهِ، فَجَاءَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَكَلْنَا وَشَرِبْنَا بَعْدَهُ، وَمَاتَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَكَلْنَا وَشَرِبْنَا. أَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِنْ هَذَا الطَّعَامِ، فَمَدَّ يَدَهُ وَمَدَّ النَّاسُ أَيْدِيَهُمْ فَأَكَلُوا فَعَرَفْتُ تَأْوِيلَ قَوْلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
احنف بن قیس بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنتا تھا: قریش سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد جس دروازے سے داخل ہو گا، تو لوگ بھی اس کے ساتھ داخل ہوں گے احنف بن قیس کہتے ہیں: مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی تھی کہ ان کی بات کا مطلب کیا ہے؟ یہاں تک کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کر دیا گیا تو انہوں نے سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں وہ تین دن تک ایسا کریں گے۔ انہوں نے لوگوں کو یہ ہدایت کی کہ وہ ان تین دنوں میں کھانا تیار کریں یہاں تک کہ شوری کے اراکین کسی ایک فرد پر متفق ہو جائیں جب وہ لوگ جنازے سے واپس آئے، تو کھانا رکھ دیا گیا تھا لوگ جس غم کا شکار تھے اس کی وجہ سے انہوں نے کھانا نہیں کھایا سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے انہوں نے فرمایا: اے لوگو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا آپ کے بعد بھی ہم کھاتے پیتے رہے ہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا پھر بھی ہم کھاتے پیتے رہے ہیں، تو اے لوگو! تم لوگ یہ کھانا کھاؤ پھر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تو لوگوں نے بھی اپنے ہاتھ آگے بڑھائے، اور کھانا پینا شروع کیا اس وقت مجھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی بات کا مفہوم سمجھ میں آیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8995]

إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8996
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخِلَافَةُ فِي قُرَيْشٍ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي أَوَّلِ كِتَابِ الْأَحْكَامِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي أَوَّلِ كِتَابِ الْأَحْكَامِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خلافت قریش میں ہو گی“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو اس سے پہلے کتاب الاحکام کے آغاز میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث پہلے گزر چکی ہے، اور اس کے رجال بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8996]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17201»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح