🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

29. بَابُ لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةٍ .
معصیت کے بارے میں، (حاکم وقت یا امیر کی) اطاعت نہیں ہو گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9141
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ لَا يَسْتَنُّونَ بِسُنَّتِكَ وَلَا يَأْخُذُونَ بِأَمْرِكَ فَمَا تَأْمُرُنَا فِي أَمْرِهِمْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا طَاعَةَ لِمَنْ لَمْ يُطِعِ اللَّهَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ زَيْنَبَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر ہم پر ایسے حکمران آ جاتے ہیں جو آپ کی سنت کی پیروی نہیں کرتے ہیں اور آپ کے حکم کو اختیار نہیں کرتے ہیں، تو ان لوگوں کے معاملے میں آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ کی اطاعت نہیں کرے گا اس کی اطاعت نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن زینب ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اور اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9141]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4046) اخرجه احمد فى المسند (213/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12813»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9142
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: أَرَادَ زِيَادٌ أَنْ يَبْعَثَ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ عَلَى خُرَاسَانَ فَأَبَى عَلَيْهِ فَقَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: أَتَرَكْتَ خُرَاسَانَ أَنْ تَكُونَ عَلَيْهَا؟ قَالَ: فَقَالَ: إِنِّي وَاللَّهِ مَا يَسُرُّنِي أَنْ أَصْلَى بِحَرِّهَا وَيَصْلَوْنَ بِبَرْدِهَا، إِنِّي أَخَافُ إِذَا كُنْتُ فِي نَحْرِ الْعَدُوِّ أَنْ يَأْتِيَنِي كِتَابٌ مِنْ زِيَادٍ فَإِنْ أَنَا مَضَيْتُ هَلَكْتُ وَإِنْ رَجَعْتُ ضُرِبَتْ عُنُقِي.
قَالَ: فَأَرَادَ الْحَكَمَ بْنَ عَمْرٍو الْغِفَارِيَّ عَلَيْهَا قَالَ: فَانْقَادَ لِأَمْرِهِ، قَالَ: فَقَالَ عِمْرَانُ: أَلَا أَحَدٌ يَدْعُو لِيَ الْحَكَمَ؟ قَالَ: فَانْطَلَقَ الرَّسُولُ قَالَ: فَأَقْبَلَ الْحَكَمُ إِلَيْهِ، قَالَ: فَدَخَلَ عَلَيْهِ، فَقَالَ عِمْرَانُ لِلْحَكَمِ: أَسْمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا طَاعَةَ لِأَحَدٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -"؟ قَالَ: نَعَمْ. فَقَالَ عِمْرَانُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ. أَوِ اللَّهُ أَكْبَرُ.
سیدنا عبداللہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زیاد نے یہ ارادہ کیا کہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو خراسان کا گورنر مقرر کرے، تو انہوں نے یہ بات نہیں مانی، تو ان کے ساتھیوں نے کہا: کیا آپ نے خراسان کا گورنر بننے کو ترک کر دیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اس عہدے کی تپش مجھے ملے اور اس کی ٹھنڈک لوگوں کو ملے مجھے یہ اندیشہ ہے کہ جب میں دشمن کے سامنے ہوؤں گا، تو زیاد کی طرف سے ایک مکتوب آ جائے گا، اگر میں اسے جاری رکھتا ہوں، تو ہلاکت کا شکار ہو جاتا ہوں، اور اگر میں واپس آتا ہوں، تو میری گردن اڑا دی جائے گی۔ راوی کہتے ہیں: پھر زیاد نے سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کو گورنر کا عہدہ پیش کیا، تو انہوں نے اس کو قبول کر لیا۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا کوئی حکم کو میرے پاس بلا کر لائے گا قاصد گیا۔ سیدنا حکم رضی اللہ عنہ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، جب وہ ان کے پاس آئے، تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے سیدنا حکم رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی معصیت میں کسی کی اطاعت نہیں ہو گی“۔ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9142]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1374) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3160) اخرجه احمد فى المسند (432/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20131، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4223/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9143
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنِ الْحَسَنِ: أَنَّ زِيَادًا اسْتَعْمَلَ الْحَكَمَ الْغِفَارِيَّ عَلَى جَيْشٍ فَأَتَاهُ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَلَقِيَهُ بَيْنَ النَّاسِ فَقَالَ: أَتَدْرِي لِمَ جِئْتُكَ؟ فَقَالَ لَهُ: لِمَ؟ فَقَالَ: أَتَذْكُرُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ الَّذِي قَالَ لَهُ أَمِيرُهُ: قَعْ فِي النَّارِ ‌فَأُدْرِكَ فَاحْتُبِسَ فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَوْ وَقَعَ فِيهَا لَدَخَلَا النَّارَ جَمِيعًا لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -"؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: إِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أُذَكِّرَكَ هَذَا الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَلْفَاظٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ:" لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: حسن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: زیاد نے سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ کو ایک لشکر کا عامل مقرر کیا، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے، اور لوگوں کے درمیان ان سے ملے اور فرمایا: کیا آپ جانتے ہیں؟ میں آپ کے پاس کس لئے آیا ہوں؟ انہوں نے دریافت کیا: کس لئے آئے ہیں؟ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان یاد ہے؟ جو آپ نے اس شخص سے فرمایا تھا، جسے اس کے امیر نے یہ کہا: تھا: تم آگ میں داخل ہو جاؤ! لیکن پھر اس شخص کو پکڑ لیا گیا، اس کو داخل نہیں ہونے دیا گیا، (جب بعد میں) اس بات کی اطلاع، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا: ”اگر وہ شخص آگ میں داخل ہو جاتا، تو وہ دونوں افراد (یعنی وہ امیر اور وہ فرد) آگ میں داخل ہوتے، کیونکہ اللہ تعالی کی معصیت کے بارے میں (کسی مخلوق کی) اطاعت نہیں ہو گی“۔ سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں آپ کو یہ حدیث یاد دلانے کا ارادہ کر کے آیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف الفاظ کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں: ”خالق کی معصیت میں، مخلوق کی اطاعت نہیں ہو گی“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9143]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3159) اخرجه احمد فى المسند (66/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9144
وَعَنْ عِمْرَانَ وَالْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران رضی اللہ عنہ اور سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کی معصیت کے بارے میں کسی کی اطاعت نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9144]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1614 و 1613 و 1615 و 1616) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1374) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3150)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19323، وأخرجه مسند البزار برقم: 3614»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9145
وَعَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فَقَالَ عُبَادَةُ رَحِمَهُ اللَّهُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ إِنَّكَ لَمْ تَكُنْ مَعَنَا إِذْ بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (إِنَّا بَايَعْنَاهُ) عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي النَّشَاطِ وَالْكَسَلِ، وَعَلَى النَّفَقَةِ فِي الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ، وَعَلَى الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ وَعَلَى أَنْ نَقُولَ فِي اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَلَا نَخَافَ لَوْمَةَ لَائِمٍ فِيهِ وَأَنْ نَنْصُرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَدِمَ عَلَيْنَا يَثْرِبَ فَنَمْنَعُهُ مِمَّا نَمْنَعُ مِنْهُ أَنْفُسَنَا وَأَبْنَاءَنَا وَأَزْوَاجَنَا وَلَنَا الْجَنَّةُ فَهَذِهِ بَيْعَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي بَايَعَنَا عَلَيْهَا فَمَنْ نَكَثَ فَإِنَّمَا يَنْكُثُ عَلَى نَفْسِهِ وَمَنْ أَوْفَى بِمَا عَاهَدَ عَلَيْهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفَى اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَهُ بِمَا بَايَعَ عَلَيْهِ نَبِيَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
فَكَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَى عُثْمَانَ أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ قَدْ أَفْسَدَ عَلَيَّ الشَّامَ وَأَهْلَهُ، فَإِمَّا أَنْ تَكُفَّ عَنِّي عُبَادَةَ وَإِمَّا أَنْ أُخَلِّيَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الشَّامِ.
فَكَتَبَ إِلَيْهِ أَنْ رَحِّلْ عُبَادَةَ حَتَّى تُرْجِعَهُ إِلَى دَارِهِ بِالْمَدِينَةِ، فَبَعَثَ بِعُبَادَةَ حَتَّى قَدِمَ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَدَخَلَ عَلَى عُثْمَانَ رَحِمَهُ اللَّهُ فِي الدَّارِ وَلَيْسَ فِي الدَّارِ غَيْرُ رَجُلٍ مِنَ السَّابِقِينَ - أَوْ مِنَ التَّابِعِينَ - قَدْ أَدْرَكَ الْقَوْمَ فَلَمْ يَفْجَأْ عُثْمَانَ إِلَّا وَهُوَ قَاعِدٌ فِي جَانِبِ الدَّارِ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَقَالَ: يَا عُبَادَةُ بْنَ الصَّامِتِ مَالَنَا وَلَكَ؟ فَقَامَ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ بَيْنَ ظَهْرَانَيِ النَّاسِ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا الْقَاسِمِ مُحَمَّدًا (إِنَّهُ) يَقُولُ:" سَيَلِي أُمُورَكُمْ بَعْدِي رِجَالٌ يُعَرِّفُونَكُمْ مَا تُنْكِرُونَ وَيُنْكِرُونَ عَلَيْكُمْ مَا تَعْرِفُونَ، فَلَا طَاعَةَ لِمَنْ عَصَى اللَّهَ تَعَالَى فَلَا تَعْتَلُّوا بِرَبِّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِطُولِهِ وَلَمْ يَقُلْ: عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ أَبِيهِ، وَرَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ فَزَادَ عَنْ أَبِيهِ، وَكَذَلِكَ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ عَيَّاشٍ رَوَاهُ عَنِ الْحِجَازِيِّينَ، وَرِوَايَتُهُ عَنْهُمْ ضَعِيفَةٌ.
اسماعیل بن عبید انصاری کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے: انہوں نے پوری حدیث ذکر کرنے کے بعد یہ بات نقل کی ہے: سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے ابوہریرہ! تم اُس وقت ہمارے ساتھ نہیں تھے، جب ہم نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی، ہم نے یہ بیعت کی تھی کہ ہم چاک و چوبند ہونے، یا سست ہونے (یعنی ہر حال میں) اطاعت و فرمانبرداری سے کام لیں گے، اور خوشحالی اور تنگی (ہر حال میں) خرچ کریں گے اور نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے منع کریں گے، اور یہ کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق بات کریں گے اور اس کی ذات کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، اور یہ کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس، یثرب تشریف لائیں گے، تو ہم آپ کی مدد کریں گے اور ہر اس چیز کے حوالے سے اُن کی حفاظت کریں گے، جس کے حوالے سے ہم اپنے آپ، اپنے بیٹوں اور اپنی بیویوں کی حفاظت کرتے ہیں، اور اس کے بدلے میں ہمیں جنت ملے گی، یہ اللہ کے رسول کی لی ہوئی وہ بیعت تھی، جو ہم نے کی تھی، اور جو شخص اُس کو توڑے گا، تو یہ توڑنا اس کے خلاف جائے گا اور جو شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیے ہوئے عہد کو پورا کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے اپنے نبی علیہ السلام کے ساتھ کی ہوئی بیعت کا پورا اجر عطا کرے گا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو خط لکھا، کہ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ، شام اور اہل شام کو میرے خلاف کر رہے ہیں، تو یا آپ سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کو میرے حوالے سے روک دیں، یا پھر میں اُن کے اور اہل شام کے درمیان رکاوٹ نہیں بنتا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں جوابی خط میں لکھا: تم عبادہ کے لئے سواری کا بندوبست کرو اور اسے مدینہ میں موجود اُس کے گھر واپس بھیج دو! سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیا، یہاں تک کے وہ مدینہ منورہ آ گئے، وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس اُن کے گھر آئے، اس وقت گھر میں سابقین میں سے (یا تابعین میں سے) ایک شخص کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا، جس نے ان لوگوں کا زمانہ پایا تھا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اچانک پتا چلا کہ سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ گھر کے ایک کونے میں بیٹھے ہوئے ہیں، انہوں نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرمایا: اے عبادہ! تمہارا ہمارے ساتھ کیا واسطہ ہے؟ تو سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے اور بولے: میں نے سیدنا ابوالقاسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو، جو اللہ کے رسول ہیں، انہیں یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب میرے بعد، تم لوگوں کے امور کے نگران، ایسے لوگ بنیں گے، جو تمہارے سامنے اس چیز کو معروف قرار دیں گے جسے تم منکر سمجھتے ہو گے، اور وہ تمہارے سامنے اُس چیز کو منکر قرار دیں گے، جسے تم معروف سمجھتے ہو گے، تو اس شخص کی اطاعت نہیں ہو گی جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرے، تم اپنے پروردگار کی ذات کے حوالے سے کسی غلطی کا شکار نہ ہونا“۔
یہ روایت امام أحمد نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، انہوں نے یہ نہیں کہا: کہ یہ اسماعیل کے حوالے سے، اس کے والد سے منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد کے صاحبزادے عبداللہ نے بھی نقل کی ہے اور انہوں نے اس میں (اسماعیل کے) ”والد کے حوالے سے“ کے الفاظ کا اضافہ کیا ہے، امام طبرانی نے بھی یہ اسی طرح نقل کی ہے، ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں، البتہ اسماعیل بن عیاش نے اسے اہل حجاز سے روایت کیا ہے اور ان لوگوں سے اس کی نقل کردہ روایت ضعیف ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9145]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (325/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22263»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9146
وَعَنْ بِلَالِ بْنِ بِقُطْرٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتُعْمِلَ عَلَى سِجِسْتَانَ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: تَذْكُرُ رَسُولَ اللَّهِ حِينَ اسْتَعْمَلَ رَجُلًا عَلَى جَيْشٍ وَعِنْدَهُ نَارٌ قَدْ أُجِّجَتْ، فَقَالَ لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ قُمْ فَانْزِلْهَا، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَوْ وَقَعَ فِيهَا لَدَخَلَا النَّارَ، إِنَّهُ لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -"؟ وَإِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أُذَكِّرَكَ هَذَا.
بلال بن بقطر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم کے ایک صحابی کو، سجستان کا گورنر مقرر کیا گیا، تو نبی اکرم کے ایک اور صحابی ان سے ملے اور بولے: کیا تمہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ایک لشکر کا امیر مقرر کیا تھا، اس امیر کے پاس آگ جلائی گئی، تو اس نے اپنے ساتھیوں میں سے ایک شخص سے یہ کہا: تم اٹھو اور اس میں داخل ہو جاؤ! جب نبی اکرم کو اس بات کی اطلاع ملی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ شخص اُس میں داخل ہو جاتا، تو وہ دونوں جہنم میں داخل ہوتے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی معصیت کے بارے میں، کسی کی اطاعت نہیں ہو گی“۔ پھر اُن (دوسرے) صحابی نے (گورنر صحابی سے) یہ کہا: میں تمہیں یہ بات یاد دلانا چاہتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9146]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (70/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20159»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9147
وَفِي رِوَايَةٍ:" قُمْ فَانْزِلْهَا". فَأَبَى فَعَزَمَ عَلَيْهَا.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم اُٹھو اور اس میں جاؤ، اس شخص نے انکار کیا، تو اس امیر نے اس بارے میں تاکید کی“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9147]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (70/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9148
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -"؟. قَالَ: نَعَمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا مُرْسَلًا، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ تعالیٰ کی معصیت کے بارے میں، کسی کی اطاعت نہیں ہو گی، تو امیر (یعنی گورنر) بننے والے صحابی نے جواب دیا: جی ہاں!“
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9148]
تخریج الحدیث: «اخرجه أحمد فى المسند (70/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9149
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّهُ مَرَّتْ عَلَيْهِ أَحْمِرَةٌ وَهُوَ بِالشَّامِ تَحْمِلُ خَمْرًا فَأَخَذَ شَفْرَةً مِنَ السُّوقِ فَقَامَ إِلَيْهَا حَتَّى شَقَّقَهَا ثُمَّ قَالَ: بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي النَّشَاطِ وَالْكَسَلِ، وَعَلَى الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ وَعَلَى الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَعَلَى أَنْ نَقُولَ فِي اللَّهِ لَا تَأْخُذُنَا فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ، وَعَلَى أَنْ نَنْصُرَ - أَحْسَبُهُ قَالَ -: الْمَظْلُومَ وَنَمْنَعَهُ مِمَّا نَمْنَعُ مِنْهُ أَنْفُسَنَا وَأَبْنَاءَنَا. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ ان کے پاس سے کچھ گدھے گزرے، جن پر شراب لادی گئی تھی، سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ اس وقت شام میں موجود تھے، انہوں نے بازار سے ایک چھری لی، اور شراب کے مشکیزوں کی طرف جا کر انھیں چیر دیا، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت اس بات پر کی تھی: کہ ہم چاک و چوبند ہونے اور سست ہونے، تنگ دست ہونے یا خوشحال ہونے (یعنی ہر حال میں) اطاعت و فرمانبرداری سے کام لیں گے، اور نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے منع کریں گے، اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق بات کریں گے، اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت ہمیں گرفت میں نہیں لے گی، اور ہم (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ الفاظ کہے:) مظلوم کی مدد کریں گے، اور ہر اس چیز کے حوالے سے اس کی حفاظت کریں گے، جس کے حوالے سے ہم، اپنی اور اپنے بال بچوں کی حفاظت کرتے ہیں، اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9149]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1612)، أخرجه مسند البزار برقم: 2731، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4224/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9150
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يَا سَعْدُ عَلَيْكَ بِالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي عُسْرِكَ وَيُسْرِكَ وَمَنْشَطِكَ وَمَكْرَهِكَ وَأَنْ لَا تُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ إِلَّا أَنْ يَدْعُوكَ إِلَى خِلَافِ مَا فِي كِتَابِ اللَّهِ فَإِنْ دَعَوْكَ إِلَى خِلَافِ مَا فِي كِتَابِ اللَّهِ فَاتَّبِعْ كِتَابَ اللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ عُمَرَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے سعد! تم پر اطاعت و فرمانبرداری لازم ہے، جو تمہاری تنگدستی اور خوشحالی، خوشی اور زبردستی (ہر عالم میں) ہو گی، اور تم نے حکومت سے متعلقہ افراد کے ساتھ جھگڑا نہیں کرنا، البتہ اس صورت کا حکم مختلف ہے، جب وہ تمہیں اللہ کی کتاب میں موجود حکم کے خلاف کی طرف بلائیں، اگر وہ تمہیں اللہ کی کتاب میں موجود حکم کے خلاف کی طرف بلائیں، تو تم اللہ کی کتاب کی پیروی کرنا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حصین بن عمر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9150]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1617)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4562»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں