🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

32. بَابٌ فِيمَا لِلْإِمَامِ مِنْ بَيْتِ الْمَالِ .
امام کو بیت المال کے بارے مٰں کیا حق حاصل ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9168
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: مَرَّتْ إِبِلُ الصَّدَقَةِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَهْوَى بِيَدِهِ إِلَى وَبَرَةٍ مِنْ جَنْبِ بَعِيرٍ فَقَالَ:" مَا أَنَا بِأَحَقَّ بِهَذِهِ الْوَبَرَةِ مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ غَزِيٍّ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ صدقہ کے اونٹ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، نبی اکرم نے اپنا دست مبارک بڑھا کر ایک اونٹ کے پہلو سے ایک بال لیا اور ارشاد فرمایا: ”میں اس بال کے بارے میں بھی، مسلمانوں کے کسی فرد سے زیادہ حق نہیں رکھتا ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن غزی ہے، جسے کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9168]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (667)، أخرجه مسند أحمد برقم: 669»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9169
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَيْرٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ حَسَنٌ: يَوْمَ الْأَضْحَى - فَقَرَّبَ إِلَيْنَا خَزِيرَةً فَقُلْتُ: أَصْلَحَكَ اللَّهُ لَوْ قَرَّبْتَ إِلَيْنَا مِنْ هَذَا الْبَطِّ - يَعْنِي الْوِزَّ - فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ أَكْثَرَ الْخَيْرَ. فَقَالَ: يَا ابْنَ زُرَيْرٍ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَحِلُّ لِلْخَلِيفَةِ مِنْ مَالِ اللَّهِ إِلَّا قَصْعَتَانِ قَصْعَةٌ يَأْكُلُهَا هُوَ وَأَهْلُهُ وَقَصْعَةٌ يَضَعُهَا بَيْنَ يَدَيِ النَّاسِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عبداللہ بن زریر بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، حسن نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: یہ عید الاضحی کے دن کی بات ہے، انہوں نے ہمارے سامنے خزیرہ رکھا، تو میں نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ کو ٹھیک رکھے، اگر آپ ہمارے سامنے یہ ”بط“ (کھانے کے لیے) رکھتے، (تو زیادہ مناسب ہوتا) کیونکہ اللہ تعالیٰ نے زیادہ بھلائی عطا کر دی ہے، تو انہوں نے فرمایا: اے ابن زریر! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کسی خلیفہ کے لئے، اللہ کے مال میں سے، صرف دو پیالے حلال ہیں، ایک وہ پیالہ، جسے وہ اور اُس کے اہل خانہ کھائیں اور ایک وہ پیالہ، جسے وہ لوگوں کے سامنے رکھ دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9169]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (578)، أخرجه مسند أحمد برقم: 579»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9170
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: لَمَّا احْتُضِرَ أَبُو بَكْرٍ قَالَ: يَا عَائِشَةُ انْظُرِي اللِّقْحَةَ الَّتِي كُنَّا نَشْرَبُ مِنْ لَبَنِهَا وَالْجَفْنَةَ الَّتِي كُنَّا نَصْطَبِحُ فِيهَا وَالْقَطِيفَةَ الَّتِي كُنَّا نَلْبَسُهَا، فَإِنَّا كُنَّا نَنْتَفِعُ بِذَلِكَ حِينَ كُنَّا نَلِي أَمْرَ الْمُسْلِمِينَ، فَإِذَا مِتُّ فَارْدُدِيهِ إِلَى عُمَرَ، فَلَمَّا مَاتَ أَبُو بَكْرٍ أَرْسَلَتْ بِهِ إِلَى عُمَرَ، فَقَالَ عُمَرُ: رَحِمَكَ اللَّهُ لَقَدْ أَتْعَبْتَ مَنْ جَاءَ بَعْدَكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا آخری وقت قریب آیا، تو انہوں نے فرمایا: اے عائشہ! وہ اونٹنی جس کا دودھ ہم پیتے تھے، اور وہ پیالہ جس میں ہم کھاتے تھے، اور وہ لحاف جسے ہم اوڑھا کرتے تھے، ہم ان چیزوں سے اُس وقت تک نفع حاصل کرتے رہے، جب تک ہم مسلمانوں کے امور کے نگران رہے، جب میں مر جاؤں گا، تو تم یہ چیزیں عمر کو دے دینا، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے وہ چیزیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، آپ نے اپنے بعد آنے والے کو مشکل کا شکار کر دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9170]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (70)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9171
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ تَمِيمٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لِلْخَلِيفَةِ بَعْدَكَ؟ قَالَ:" مَا لِي، مَا رَحِمَ ذَا الرَّحِمِ وَأَقْسَطَ فِي الْقِسْطِ وَعَدَلَ فِي الْقِسْمَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن تمیم رضی اللہ عنہ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے بعد والے خلیفہ کو کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ جو مجھے ملتا ہے، جب تک وہ رحم کے مستحق پر رحم کرتا رہے، انصاف سے کام لے اور تقسیم کرتے ہوئے عدل کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9171]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5461)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5461»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9172
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَقْرَبٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَتَّابَ بْنَ أُسَيْدٍ - وَهُوَ مَسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ - يَقُولُ: وَاللَّهِ مَا أَصَبْتُ فِي عَمَلِي هَذَا الَّذِي وَلَّانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا ثَوْبَيْنِ مُعَقَّدَيْنِ فَكَسَوْتُهُمَا مَوْلَايَ كَيْسَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عمرو بن ابوعقرب بیان کرتے ہیں! میں نے سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، اُس وقت انہوں نے بیت اللہ کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی، اور وہ یہ کہہ رہے تھے: یہ کام، جس کا نگران، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مقرر کیا ہے، اللہ کی قسم! اس کے حوالے سے مجھے صرف دو کپڑے ملے ہیں، جو میں نے اپنے غلام کیسان کو پہننے کے لئے دیدیے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9172]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (161/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9173
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: لَئِنْ كَانَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ تَرَكَا هَذَا الْمَالَ لَقَدْ غُبِنَا وَضَلَّ رَأْيُهُمَا - وَايْمُ اللَّهِ - مَا كَانَا مَغْبُونَيْنِ وَلَا نَاقِصَيِ الرَّأْيِ وَإِنْ كَانَ لَا يَحِلُّ لَهُمَا فَأَخَذْنَاهُ بَعْدَهُمَا لَقَدْ هَلَكْنَا - وَايْمُ اللَّهِ - مَا جَاءَ الْوَهْمُ إِلَّا مِنْ قِبَلِنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اگر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مال چھوڑا ہوتا، تو ان دونوں کے ساتھ دھوکہ ہونا تھا اور اُن دونوں کی رائے خراب ہو گئی ہوتی، لیکن اللہ کی قسم! نہ تو ان دونوں کے ساتھ دھوکہ ہوا، اور نہ ہی اُن دونوں کی رائے ناقص تھی، اگر یہ اُن دونوں کے لئے حلال نہیں تھا، اور ان دونوں کے بعد ہم اسے حاصل کر لیتے ہیں، تو ہم ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے، اللہ کی قسم! پھر وہم تو ہماری طرف سے ہی آئے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9173]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں