🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. بَابٌ فِي عُمَّالِ السُّوءِ وَأَعْوَانِ الظَّلَمَةِ .
برے اہلکاروں اور ظالموں کے مددگاروں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9187
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: تَنَاوَلَ أَبُو عُبَيْدَةَ رَجُلًا بِشَيْءٍ فَنَهَاهُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَقَالَ: أَغْضَبْتَ الْأَمِيرَ. فَأَتَاهُ فَقَالَ: لَمْ أُرِدْ أَنْ أُغْضِبَكَ وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشَدُّهُمْ عَذَابًا لِلنَّاسِ فِي الدُّنْيَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: فَقِيلَ لَهُ: أَغْضَبْتَ الْأَمِيرَ. وَزَادَ: اذْهَبْ فَخَلِّ سَبِيلَهُمْ.
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا خَالِدَ بْنَ حَكِيمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي النُّصْحِ لِلْأَئِمَّةِ.
خالد بن حکیم بن حزام بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو برا بھلا کہا:، سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اس سے منع کیا تو وہ بولے: تم نے امیر کو غضبناک کر دیا ہے؟ وہ اُن کے پاس آئے اور بولے: میں نے آپ کو غضبناک کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن، سب سے زیادہ سخت عذاب، اُن لوگوں کو ہو گا، جو دنیا میں لوگوں کو زیادہ سخت عذاب دیتے ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اُن سے کہا: گیا: آپ نے امیر کو غضبناک کر دیا ہے؟“ اور یہ الفاظ بھی زائد ہیں: ”تم جاؤ اور ان لوگوں کو چھوڑ دو!“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خالد بن حکیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، اس سے پہلے حکمرانوں کی خیر خواہی کے بارے میں حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9187]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4122 و 4121 و 3824) اخرجه احمد فى المسند (90/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16378، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4122»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں