الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِي فُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ
غریب مہاجرین کا بیان
حدیث نمبر: 9302
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حِطَّانَ قَالَ: قَالَتْ لِي عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ: مَا تُسَمُّونَ الَّذِينَ يَدْخُلُونَ فِيكُمْ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى لَيْسَ لَهُمْ فِيكُمْ نَسَبٌ وَلَا قَرَابَةٌ؟ قُلْتُ: نُسَمِّيهِمُ الْعُلُوجَ وَالسُّقَاطَ. فَقَالَتْ عَائِشَةَ: كُنَّا نُسَمِّيهِمُ الْمُهَاجِرِينَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى الشَّامِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى الشَّامِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
عمران بن حطان بیان کرتے ہیں: ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا: جو لوگ تمہارے پاس آتے ہیں جن کا تعلق دوسری بستیوں سے ہوتا ہے تمہارے درمیان ان کا نسب نہیں ہوتا کوئی رشتہ داری نہیں ہوتی ہے، تو تم انہیں کیا نام دیتے ہو؟ میں نے کہا: ہم انہیں علوج اور سقاط کہتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم ان لوگوں کو مہاجرین کہتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد أحمد بن موسیٰ شامی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9302]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد أحمد بن موسیٰ شامی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9302]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (135) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2048)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف