الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابُ أَيِّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ
کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟
حدیث نمبر: 9509
عَنْ جَابِرٍ يُبَلِّغُ بِهِ قَالَ:" أَفْضَلُ الْجِهَادِ مِنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهَرِيقَ دَمُهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان تک
یہ روایت پہنچی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے:) ”سب سے زیادہ فضیلت والا جہاد اس شخص کا ہے جس کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9509]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1710) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2081) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1247) اخرجه احمد فى المسند (300/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13798، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2392»
الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
حدیث نمبر: 9510
وَلَهُ فِي الْمُعْجَمِ الصَّغِيرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ". قِيلَ: فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَنْ تَهْجُرَ مَا كَرِهَ رَبُّكَ - عَزَّ وَجَلَّ -". قِيلَ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهَرِيقَ دَمُهُ".
وَرَوَى مُسْلِمٌ بَعْضَ هَذَا، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى وَالصَّغِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بِنَحْوِهِ.
وَرَوَى مُسْلِمٌ بَعْضَ هَذَا، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى وَالصَّغِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بِنَحْوِهِ.
ان کے حوالے سے معجم صغیر میں یہ بات منقول ہے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا: جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں عرض کی گئی: کون سی ہجرت زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ تم اس چیز سے لاتعلق ہو جاؤ جو تمہارے پروردگار کو ناپسند ہو عرض کی گئی کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس شخص کا جس کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے۔ امام مسلم نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ امام ابویعلیٰ اور معجم صغیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام أحمد نے بھی اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9510]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (713)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح