الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. بَابٌ فِيمَنْ جُرِحَ أَوْ نُكِبَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ
اس شخص کا بیان جسے اللہ کی راہ میں کوئی زخم لگے یا چوٹ لگے یا جو اللہ تعالیٰ سے شہادت کی دعا مانگتا ہے
حدیث نمبر: 9537
عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَأَلَ اللَّهَ الْقَتْلَ فِي سَبِيلِهِ صَادِقًا عَنْ نَفْسِهِ ثُمَّ مَاتَ أَوْ قُتِلَ فَلَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ، وَمَنْ جُرِحَ جُرْحًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ نُكِبَ نَكْبَةً فَإِنَّهَا تَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَغْزَرِ مَا كَانَتْ، لَوْنُهَا كَالزَّعْفَرَانِ وَرِيحُهَا رِيحُ الْمِسْكِ، وَمَنْ جُرِحَ بِهِ جِرَاحٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَ عَلَيْهِ طَابَعُ الشُّهَدَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ يُوسُفَ الرَّحْبِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ يُوسُفَ الرَّحْبِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس کی راہ میں قتل ہونے کی سچے دل سے دعا کرتا ہے اور پھر وہ (طبعی موت) مر جاتا ہے یا قتل ہوتا ہے، تو اسے شہید کا اجر ملتا ہے اور جس شخص کو اللہ کی راہ میں زخم لگتا ہے، یا تکلیف لاحق ہوتی ہے، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو وہ زخم پہلے سے بڑا ہو گا، جس کا رنگ زعفران کی مانند ہو گا، اور اس کی خوشبو مشک کی خوشبو کی مانند ہو گی اور جس شخص کو اللہ کی راہ میں کوئی زخم لگتا ہے، تو اس پر شہداء کی مہر لگا دی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن یوسف رحبی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9537]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3465)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3465»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9538
وَعَنْ أَنَسٍ - قَالَ الْبَزَّارُ: وَلَمْ أَجِدْ فِي كِتَابِي عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَحْسَبُهُ مَرْفُوعًا - قَالَ:" مَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَدَمُهُ أَغْزَرُ مَا كَانَ، لَوْنُهُ الزَّعْفَرَانُ وَرِيحُهُ رِيحُ الْمِسْكِ وَعَلَيْهِ طَابَعُ الشُّهَدَاءِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْحَنَفِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْحَنَفِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ امام بزار کہتے ہیں: میں نے اپنی تحریر میں یہ بات نہیں پائی ہے کہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ یہ مرفوع حدیث ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جو شخص اللہ کی راہ میں نکلتا ہے جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کا خون پہلے سے زیادہ ہو گا اس کا رنگ زعفران کی طرح ہو گا، اور اس کی خوشبو مشک کی خوشبو کی مانند ہو گی اور اس پر شہداء کی مہر ہو گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید حنفی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9538]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید حنفی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9538]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1716)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف