الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
117. بَابُ مَنْ أَسْلَمَ عَلَى شَيْءٍ فَهُوَ لَهُ .
جو شخص جس چیز پر اسلام قبول کرے گا، وہ اس کی ہو گی
حدیث نمبر: 9721
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَسْلَمَ عَلَى شَيْءٍ فَهُوَ لَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَاسِينُ بْنُ مُعَاذٍ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا فِي الزَّكَاةِ وَغَيْرِهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَاسِينُ بْنُ مُعَاذٍ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا فِي الزَّكَاةِ وَغَيْرِهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جس چیز پر اسلام قبول کرے گا وہ اس کی ہو گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یسین بن معاذ زیات ہے اور وہ متروک ہے۔ اس نوعیت کی کچھ احادیث اس سے پہلے زکوۃ اور دیگر ابواب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9721]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5847)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9722
وَعَنْ رَزِينِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا ظَهَرَ الْإِسْلَامُ كَانَ لَنَا بِئْرٌ فَخِفْتُ أَنْ يَغْلِبَنَا عَلَيْهَا مَنْ حَوْلَهَا فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا بِئْرًا وَقَدْ خِفْتُ أَنْ يَغْلِبَنَا عَلَيْهَا مَنْ حَوْلَهَا؟ فَكَتَبَ لِي كِتَابًا:" مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ، أَمَّا بَعْدُ ؛ فَإِنَّ لَهُمْ بِئْرَهُمْ، إِنْ كَانَ صَادِقًا، وَلَهُمْ دَارَهُمْ إِنْ كَانَ صَادِقًا".
قَالَ: فَمَا قَاضَيْنَا بِهِ إِلَى أَحَدٍ مِنْ قُضَاةِ الْمَدِينَةِ إِلَّا قَضَى لَنَا بِهِ.
قَالَ: وَفِي كِتَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هِجَاءُ"كَانَ":" كَوْنٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

سیدنا رزین بن انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اسلام ظاہر ہوا تو ہمارا ایک کنواں تھا مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ اس کے آس پاس کے افراد اس کنویں کے حوالے سے ہم پر غالب آ جائیں گے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا ایک کنواں ہے مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اس کے آس پاس کے افراد اس کے حوالے سے ہم پر غالب آ جائیں گے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے تحریر لکھوائی: ”یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے اما بعد! ان لوگوں کا کنواں ہے اگر یہ سچا ہے اور ان لوگوں کا علاقہ ہے اگر یہ سچا ہے“۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد مدینہ منورہ کے قاضیوں میں سے کسی قاضی کے سامنے ہمارا مقدمہ پیش ہوا تو اس تحریر کی بنیاد پر اس قاضی نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکتوب شریف میں لفظ کان کو لفظ کون کے طور پر لکھا گیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9722]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9722]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (7178) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4130)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4630، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4253، 4924»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف