الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. بَابٌ فِي الطَّعَامِ يُصَابُ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ .
اس اناج کا بیان جو دشمن کی سرزمین سے حاصل ہوتا ہے
حدیث نمبر: 9723
عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ يَوْمَ خَيْبَرَ بِالْجِعْرَانَةِ:" عَشَرَةٌ مُبَاحَةٌ لِلْمُسْلِمِينَ فِي مَغَازِيهِمُ ؛ الْعَسَلُ وَالْمَاءُ وَالزَّبِيبُ وَالْخَلُّ وَالْمِلْحُ وَالتُّرَابُ وَالْحَجَرُ وَالْعُوَدَةُ مَا لَمْ تَنْحِتْ وَالْجِلْدُ الطَّرِيُّ وَالطَّعَامُ يُخْرَجُ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو سَلَمَةَ الْعَامِلِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو سَلَمَةَ الْعَامِلِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جعرانہ کے مقام پر ارشاد فرمایا: ”جنگ کے دوران دس چیزیں مسلمانوں کے لئے مباح ہیں، شہد، پانی، کشمش، سرکہ، نمک، مٹی، پتھر اور لکڑی، جبکہ وہ چھیلی (یا تراشی) ہوئی نہ ہو، تازہ چھڑا، اور جو اناج وہاں سے نکلتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسلمہ عاملی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9723]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسلمہ عاملی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9723]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6761»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9724
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ فَفَتَحْنَا الْأُبُلَّةَ، فَإِذَا سَفِينَةٌ فِيهَا جَوْزٌ فَقُلْنَا: مَا رَأَيْنَا حِجَارَةً أَشَدَّ اسْتِوَاءً مِنْ هَذِهِ فَأَخَذَ جَوْزَةً فَكَسَرَهَا فَأَكَلَهَا فَقَالَ: هَذَا دَسَمٌ فَجَعَلْنَا نَكْسِرُ فَنَأْكُلُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
خالد بن عمیر بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کے ہمراہ غزوہ میں شرکت کی ہم نے ”ابلہ“ (نامی شہر) فتح کر لیا، وہاں ایک کشتی موجود تھی، جس میں اخروٹ تھے، ہم نے کہا: ہم نے ایسا کوئی پتھر نہیں دیکھا، جو اس سے زیادہ سیدھا ہو، تو انہوں نے ایک اخروٹ لے کر توڑا اور اسے کھا لیا اور فرمایا: یہ چکنائی والا ہے، تو ہم نے بھی وہ توڑ کر کھانے شروع کر دیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صیح کے جال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9724]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صیح کے جال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9724]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (113/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح