الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. بَابُ النَّهْيِ عَنِ النُّهْبَةِ .
لوٹ مار کی ممانعت
حدیث نمبر: 9726
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَزُورًا فَانْتَهَبَهَا النَّاسُ فَنَادَى مُنَادِيهِ:" إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَاكُمْ عَنِ النُّهْبَةِ". فَجَاءَ النَّاسُ بِمَا أَخَذُوا فَقَسَمَهُ بَيْنَهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اونٹ ذبح کیا لوگوں نے اس کو لوٹنا شروع کیا تو آپ کے منادی نے یہ اعلان کیا کہ بے شک اللہ اور اس کے رسول تمہیں لوٹ مار سے منع کرتے ہیں لوگوں نے جو کچھ لیا تھا اسے لے کر آ گئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ گوشت ان کے درمیان تقسیم کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9726]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9726]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (235/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8118، 9446»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9727
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي لَيْثٍ قَالَ: أَسَرَنِي أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكُنْتُ مَعَهُمْ فَأَصَابُوا غَنَمًا، فَانْتَهَبُوهَا فَطَبَخُوهَا قَالَ: فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ النُّهْبَى - أَوِ النُّهْبَةَ - لَا تَصْلُحُ فَاكْفَئُوا الْقُدُورَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
بنولیث سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے مجھے قید کر لیا میں ان کے ساتھ رہا انہیں کچھ بکریاں ملیں انہوں نے ان کو لوٹا اور انہیں پکانا شروع کر دیا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ”لوٹ مار صحیح نہیں ہے تم ہنڈیائیں الٹا دو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9727]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9727]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (367/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22606، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1375»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9728
وَعَنْ أَبِي لَيْلَى قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتْحَ خَيْبَرَ فَلَمَّا انْهَزَمُوا وَقَعْنَا فِي رِحَالِهِمْ فَأَخَذَ النَّاسُ مَا وَجَدُوا مِنْ خِرَافٍ فَلَمْ يَكُنْ أَسْرَعَ مِنْ أَنْ فَارَتِ الْقُدُورُ فَأُكْفِئَتْ وَقَسَمَ بَيْنَنَا فَجَعَلَ لِكُلِّ عَشَرَةٍ شَاةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارِ النُّهْبَةِ وَإِكْفَاءِ الْقُدُورِ وَكَذَلِكَ أَبُو يَعْلَى، رِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارِ النُّهْبَةِ وَإِكْفَاءِ الْقُدُورِ وَكَذَلِكَ أَبُو يَعْلَى، رِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فتح خبیر میں شریک ہوا ہوں جب وہ لوگ پسپا ہو گئے تو ہم نے ان کی رہائش گاہوں پر حملہ کر دیا لوگوں کو جو بکریاں ملیں وہ انہوں نے حاصل کر لیں ابھی ہنڈیاؤں میں ابال آیا ہی تھا کہ انہیں الٹا دیا گیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے درمیان (مال غنیمت) تقسیم کیا اور ہر دس افراد کے لئے ایک بکری مقرر کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں لوٹ مار کرنے اور ہنڈیا الٹانے کا ذکر مختصر کر دیا ہے۔ امام ابویعلیٰ نے بھی اسی طرح نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9728]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (930) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 6426) اخرجه احمد فى المسند (348/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18579، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2469، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2649، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6572»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9729
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ النُّهْبَةِ حَتَّى إِنَّهُ لَيَأْمُرُ الرُّفْقَةَ بِلَحْمِ الشَّاةِ وَهُمْ يَطْبُخُونَ يَقُولُ:" لَا تَطْعَمُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ فِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ فِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوٹ مار کرنے سے منع کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ آپ نے سواروں کو یہ حکم دیا جو بکری کا گوشت پکا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: تم اسے نہ کھانا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند ضعیف ہے۔ امام طبرانی کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9729]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1712) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7050)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9730
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النُّهْبَةِ وَقَالَ:" مَنِ انْتَهَبَ فَلَيْسَ مِنَّا".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ:" مَنِ انْتَهَبَ فَلَيْسَ مِنَّا". فَقَطْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ:" مَنِ انْتَهَبَ فَلَيْسَ مِنَّا". فَقَطْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوٹ مار کرنے سے منع کیا ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو لوٹ مار کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے: ”جو لوٹ مار کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9730]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9730]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1734)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12014»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9731
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: انْتَهَبَ النَّاسُ غَنَمًا فَذَبَحُوهَا ثُمَّ جَعَلُوا يَطْبُخُونَهَا ثُمَّ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ بِالْقُدُورِ فَأُكْفِئَتْ وَقَالَ:" إِنَّ النُّهْبَةَ لَا تَحِلُّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: لوگوں نے بکریاں لوٹ لیں اور انہیں ذبح کیا اور انہیں پکانا شروع کر دیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو آپ نے ہنڈیاؤں کے بارے میں حکم دیا، تو انہیں الٹا دیا گیا آپ نے ارشاد فرمایا: ”لوٹ مار حلال نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9731]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9731]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10639)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10639، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 4444»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9732
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنَّا مَنِ انْتَهَبَ أَوْ سَلَبَ أَوْ أَشَارَ بِالسَّلْبِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں، جو لوٹ مار کرے یا سلب کر لے (یعنی ہتھیا لے) یا سلب کرنے کی طرف اشارہ کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قابوس بن ابوظبیان ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9732]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قابوس بن ابوظبیان ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9732]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12612)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12612، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 546»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9733
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَحِلُّ النُّهْبَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ الْعَمِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ الْعَمِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوٹ مار حلال نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوحواری عمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9733]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوحواری عمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9733]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف