🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَسْرَى
قیدیوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10000
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ:" مَنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَأْسِرُوهُ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ; فَإِنَّهُمْ خَرَجُوا كُرْهًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو شخص استطاعت رکھے، تو وہ بنو عبدالمطلب کو قیدی بنا لے (یعنی انہیں قتل نہ کرے) کیونکہ وہ لوگ زبردستی لائے گئے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10000]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1763) اخرجه احمد فى المسند (676)، أخرجه مسند أحمد برقم: 678»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10001
وَعَنِ الْبَرَاءِ وَغَيْرِهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ بِالْعَبَّاسِ قَدْ أَسَرَهُ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ هَذَا أَسَرَنِي، أَسَرَنِي رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ أَنْزِعُ مِنْ هَيْئَتِهِ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ:" قَدْ آزَرَكَ اللَّهُ بِمَلَكٍ كَرِيمٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ، اور دیگر حضرات بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے کر آیا اس نے انہیں قیدی بنایا ہوا تھا، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس نے مجھے قیدی نہیں بنایا ہے، مجھے کسی اور نے قیدی بنایا ہے، میں الگ تھا مجھے قیدی بنانے والے کا حلیہ اس، اس طرح کا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: اللہ تعالی نے ایک معزز فرشتے کے ذریعے تمہاری مدد کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10001]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (283/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18029»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10002
وَعَنْ أَبِي الْيُسْرِ قَالَ: نَظَرْتُ إِلَى الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَوْمَ بَدْرٍ وَهُوَ قَائِمٌ كَأَنَّهُ صَنَمٌ، وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ، فَلَمَّا نَظَرْتُ إِلَيْهِ قُلْتُ: جَزَاكَ اللَّهُ مِنْ ذِي رَحِمٍ شَرًّا، أَتُقَاتِلُ ابْنَ أَخِيكَ مَعَ عَدُوِّهِ؟ قَالَ: مَا فَعَلَ؟ وَهَلْ أَصَابَهُ الْقَتْلُ؟ قُلْتُ: اللَّهُ أَعَزُّ لَهُ وَأَنْصَرُ مِنْ ذَلِكَ. قَالَ: مَا يُرِيدُ إِلَيَّ؟ قُلْتُ: إِسَارًا فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ قَتْلِكَ. قَالَ: لَيْسَتْ بِأَوَّلِ صِلَتِهِ، فَأَسَرْتُهُ ثُمَّ جِئْتُ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن میں نے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ کھڑے ہوئے تھے، یوں جیسے بت ہوں ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، میں نے ان کی طرف دیکھا تو میں نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ کو رشتے داروں کی طرف سے برا بدلہ دے، کیا آپ، اُس کے دشمن کے ساتھ مل کر، اپنے بھتیجے کے ساتھ جنگ کرنے لگے ہیں؟ انہوں نے دریافت کیا: کیا ہوا ہے؟ کیا وہ قتل ہو گئے ہیں؟ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ ان کے لئے اس سے زیادہ غلبے والا ہے اور ان کے لئے زیادہ مددگار ہے، انہوں نے دریافت کیا: تم کیا چاہتے ہو؟ میں نے کہا: میں آپ کو قیدی بنانا چاہتا ہوں، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو قتل کرنے سے منع کیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: یہ اُن کی پہلی صلہ رحمی نہیں ہے، راوی کہتے ہیں: تو میں نے انہیں قیدی بنا لیا اور میں انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10002]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (370/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10003
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: يَا أَبَتِ كَيْفَ أَسَرَكَ أَبُو الْيُسْرِ، وَلَوْ شِئْتَ لَجَعَلْتَهُ فِي كَفِّكَ؟ قَالَ: يَا بُنَيَّ، لَا تَقُلْ ذَاكَ لَقَدْ لَقِيتُنِي وَهُوَ أَعْظَمُ فِي عَيْنِي مِنَ الْخَنْدَمَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد سے دریافت کیا: اے ابا جان! سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ نے آپ کو قید کیسے کر لیا تھا؟ اگر آپ چاہتے تو آپ انہیں اپنی ایک ہتھیلی کے ساتھ پکڑ سکتے تھے، انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تم ایسا نہ کہو، میرے سامنے ایک ایسا فرد آیا تھا، جو میری نظر میں خندمہ (نامی پہاڑ) سے زیادہ بڑا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10003]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1780)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10004
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أُسِرَ الْعَبَّاسُ يَوْمَ بَدْرٍ فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ قَمِيصٌ يَقْدِرُ عَلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو قید کر لیا گیا، ان کے لئے کوئی ایسی قمیص نہیں مل رہی تھی، جو ان کے جسم پر پوری آتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10004]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1362)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10005
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ الْمُجَذَّرُ بْنُ زِيَادٍ لِأَبِي الْبَخْتَرِيِّ بْنِ هِشَامٍ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ قَتْلِكَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مجذر بن زیاد نے ابوالبختری بن ہشام سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں قتل کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے انہوں نے یہ عبداللہ بن شبیب سے روایت کی ہے اور یہ راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10005]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1764)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10006
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ الَّذِي أَسَرَ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبَدِ الْمُطَّلِبِ أَبُو الْيُسْرِ بْنُ عَمْرٍو وَهُوَ كَعْبُ بْنُ عَمْرٍو أَحَدُ بَنِي سَلَمَةَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ أَسَرْتَهُ يَا أَبَا الْيُسْرِ؟". قَالَ: لَقَدْ أَعَانَنِي عَلَيْهِ رَجُلٌ مَا رَأَيْتُهُ بَعْدُ وَلَا قَبْلُ هَيْئَتُهُ كَذَا هَيْئَتُهُ كَذَا قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ أَعَانَكَ عَلَيْهِ مَلَكٌ كَرِيمٌ". وَقَالَ لِلْعَبَّاسِ: يَا عَبَّاسُ، افْدِ نَفْسَكَ وَابْنَ أَخِيكَ عَقِيلَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، وَنَوْفَلَ بْنَ الْحَارِثِ، وَحَلِيفَكَ عُتْبَةَ بْنَ جَحْدَمٍ، أَحَدَ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ فِهْرٍ". قَالَ: فَإِنِّي كُنْتُ مُسْلِمًا قَبْلَ ذَلِكَ، وَإِنَّمَا اسْتَكْرَهُونِي قَالَ:" اللَّهُ أَعْلَمُ بِشَأْنِكَ، إِنْ يَكُ مَا تَدَّعِي حَقًّا فَاللَّهُ يَجْزِيكَ بِذَلِكَ، فَأَمَّا ظَاهِرُ أَمْرِكَ فَقَدْ كَانَ عَلَيْنَا ; فَافْدِ نَفْسَكَ". وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَخَذَ مَعَهُ عِشْرِينَ أُوقِيَّةَ ذَهَبٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، احْسِبْهَا لِي مِنْ فِدَائِي قَالَ:" لَا ذَلِكَ شَيْءٌ أَعْطَانَا اللَّهُ مِنْكَ". قَالَ: فَإِنَّهُ لَيْسَ لِي مَالٌ قَالَ:" فَأَيْنَ الْمَالُ الَّذِي وَضَعْتَهُ بِمَكَّةَ حِينَ خَرَجْتَ عِنْدَ أُمِّ الْفَضْلِ وَلَيْسَ مَعَكُمَا غَيْرَكُمَا أَحَدٌ؟ فَقُلْتُ: إِنْ أَصَبْتُ فِي سَفَرِي هَذَا فَلِلْفَضْلِ كَذَا، وَلِقُثَمَ كَذَا، وَلِعَبْدِ اللَّهِ كَذَا". قَالَ: فَوَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا عَلِمَ بِهِ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ غَيْرِي وَغَيْرُهَا، وَإِنِّي أَعْلَمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو جس نے قید کیا تھا، وہ سیدنا ابوالیسر بن عمرو رضی اللہ عنہ تھے ان کا نام کعب بن عمرو ہے ان کا تعلق بنو سلمہ سے تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: اے ابوالیسر! تم نے انہیں کیسے قید کیا ہے، تو انہوں نے بتایا: ان کے خلاف میری مدد ایک ایسے شخص نے کی تھی کہ میں نے اس سے پہلے اور اس کے بعد اس حلیے کا شخص کبھی نہیں دیکھا، اس کا حلیہ اس، اس طرح کا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک معزز فرشتے نے، ان کے خلاف تمہاری مدد کی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے عباس! آپ اپنا اور اپنے بھتیجے عقیل بن ابوطالب کا اور نوفل بن حارث کا اور اپنے حلیف عتبہ بن جحدم کا فدیہ دیں، جس کا تعلق بنو حارث بن فہر سے ہے، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس سے پہلے مسلمان ہو چکا تھا، وہ لوگ مجھے زبردستی لے کر آئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ کے معاملے کے بارے میں اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتا ہے، آپ جس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں، اگر وہ حق ہوئی، تو اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے خرچ کی جزا دے گا، لیکن آپ کی جو ظاہری صورت حال ہے، اس حوالے سے ہم پر (احکام لاگو ہوتے ہیں، تو آپ اپنا فدیہ دیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے سونے کے بیس اوقیہ لیے تھے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے فدیے میں سے اس کا حساب کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! یہ ایک ایسی چیز ہے، جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ کی طرف سے عطا کی ہے انہوں نے کہا: میرے پاس مال نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مال کہاں ہے؟ جو آپ نے مکہ میں نکلتے وقت اُم فضل کے پاس رکھوایا تھا، اور اس وقت آپ دونوں کے ساتھ آپ دونوں کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا، اور آپ نے یہ کہا: تھا اگر اس سفر کے دوران میں مر گیا، تو فضل کو اتنا ملے گا، قثم کو اتنا ملے گا، عبداللہ کو اتنا ملے گا، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اس مال کے بارے میں، میرے اور میری بیوی کے علاوہ اور کسی کو پتہ نہیں تھا، اور مجھے یہ بات پتہ ہے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10006]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3310)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10007
وَعَنْ أَبِي عَزِيزِ بْنِ عُمَيْرٍ أَخِي مُصْعَبِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: كُنْتُ فِي الْأَسْرَى يَوْمَ بَدْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَوْصُوا بِالْأُسَارَى خَيْرًا". وَكُنْتُ فِي نَفَرٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَكَانُوا إِذَا قَدَّمُوا غَدَاءَهُمْ وَعَشَاءَهُمْ أَكَلُوا التَّمْرَ، وَأَطْعَمُونِي الْبُرَّ لِوَصِيَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوعزیز بن عمیر، جو سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے بھائی ہیں وہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن میں قیدیوں میں تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیدیوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کو قبول کرو۔ راوی کہتے ہیں: میں انصار کے درمیان تھا، وہ لوگ جب ناشتہ کرتے تھے، یا رات کا کھانا کھاتے تھے، تو خود کھجوریں کھا لیتے تھے اور مجھے گندم کھلاتے تھے، ایسا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی وجہ سے تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10007]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (409) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (393 و 22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10008
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا تَقُولُونَ فِي هَذِهِ الْأَسْرَى؟". قَالَ: فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ - رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ -: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَوْمُكَ وَأَهْلُكَ اسْتَبْقِهِمْ وَاسْتَأْنِ بِهِمْ لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ.
قَالَ: وَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْرَجُوكَ وَكَذَّبُوكَ، قَرِّبْهُمْ فَاضْرِبْ أَعْنَاقَهُمْ. قَالَ: وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، انْظُرْ وَادٍ كَثِيرَ الْحَطَبِ فَأَدْخِلْهُمْ فِيهِ ثُمَّ أَضْرِمْهُ عَلَيْهِمْ نَارًا.
قَالَ: فَقَالَ الْعَبَّاسُ: قَطَعْتَ رَحِمَكَ. قَالَ: فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ نَاسٌ: يَأْخُذُ بِقَوْلِ أَبِي بَكْرٍ. وَقَالَ نَاسٌ: يَأْخُذُ بِقَوْلِ عُمَرَ. وَقَالَ نَاسٌ: يَأْخُذُ بِقَوْلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ.
قَالَ: فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيُلِينُ قُلُوبَ رِجَالٍ فِيهِ حَتَّى تَكُونَ أَلْيَنَ مِنَ اللَّبَنِ، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيَشْدُدْ قُلُوبَ رِجَالٍ فِيهِ حَتَّى تَكُونَ أَشَدَّ مِنَ الْحِجَارَةِ، وَإِنَّ مَثَلَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ كَمَثَلِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ، وَمَثَلُكَ يَا أَبَا بَكْرٍ كَمَثَلِ عِيسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ. وَإِنَّ مَثَلَكَ يَا عُمَرُ كَمَثَلِ نُوحٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا، وَإِنَّ مَثَلَكَ يَا عُمَرُ كَمَثَلِ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: وَاشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ، أَنْتُمْ عَالَةٌ فَلَا يَنْقَلِبَنَّ مِنْهُمْ أَحَدٌ إِلَّا بِفِدَاءٍ أَوْ ضَرْبَةِ عُنُقٍ".
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَّا سُهَيْلَ بْنَ بَيْضَاءَ فَإِنِّي قَدْ سَمِعْتُهُ يَذْكُرُ الْإِسْلَامَ قَالَ: فَسَكَتَ. قَالَ: فَمَا رَأَيْتُنِي فِي يَوْمٍ أَخْوَفَ أَنْ يَقَعَ عَلَيَّ حِجَارَةٌ مِنَ السَّمَاءِ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ حَتَّى قَالَ:" إِلَّا سُهَيْلَ بْنَ بَيْضَاءَ". فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ إِلَى قَوْلِهِ: (مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُثْخِنَ فِي الْأَرْضِ تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا وَاللَّهُ يُرِيدُ الْآخِرَةَ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ) . قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ طَرَفًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیدیوں کے بارے میں تم لوگ کیا کہتے ہو؟ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ آپ کی قوم اور آپ کے اہل خانہ کے لوگ ہیں، آپ ان سے فدیہ لے لیں اور انہیں چھوڑ دیں، ہو سکتا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں توبہ کی توفیق دیدے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! انہوں نے آپ کو (مکہ مکرمہ سے) نکلنے پر مجبور کیا تھا، آپ کو جھٹلایا تھا، آپ انہیں آگے کروا کے ان کی گردنیں اڑوا دیں۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کسی وادی کا جائزہ لیں، جس میں بہت ساری لکڑیاں ہوں، ان لوگوں کو (اس وادی میں) داخل کریں اور پھر ان پر آگ جلوا دیں، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے قطع رحمی کی ہے۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لے گئے، آپ نے ان لوگوں کو کوئی جواب نہیں دیا، کچھ لوگوں نے کہا: آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مشورے کو قبول کر لیں گے، کچھ لوگوں نے کہا: آپ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مشورے کو قبول کریں گے کچھ نے کہا: آپ سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے مشورے کو قبول کریں گے، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن لوگوں کے پاس تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کے دلوں کو اتنا نرم کرتا ہے کہ ان میں اتنی نرمی ہوتی ہے کہ وہ دل، دودھ سے زیادہ نرم ہوتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کے دلوں کو سخت کر دیتا ہے اور وہ اتنے سخت ہو جاتے ہیں کہ پتھر سے زیادہ سخت ہوتے ہیں، اے ابوبکر! تمہاری مثال سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی مانند ہے، جنہوں نے یہ کہا: تھا: ”جو شخص میری پیری کرے گا، اُس کا مجھ سے تعلق ہو گا، اور جو میری نافرمانی کرے گا تو، تو بے شک اللہ بخشش کرنے والا، رحم کرنے والا ہے“ اے ابوبکر! تمہاری مثال سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی مانند ہے (اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ) انہوں نے یہ کہا: ”اگر تو انہیں عذاب دے، تو یہ تیرے بندے ہیں، اور اگر تو ان کی مغفرت کر دے، تو بے شک تو غلبے والا، حکمت والا ہے“۔ اے عمر! تمہاری مثال سیدنا نوح علیہ السلام کی مانند ہے (جن کی دعا کا ذکر قرآن میں، ان الفاظ میں ہے:) ”اے میرے پروردگار! تو روئے زمین پر کسی کافر کو بستا ہوا نہ چھوڑنا“ اے عمر! تمہاری مثال یوں ہے، جیسے سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے یہ کہا: تھا: (جس کا ذکر قرآن میں ہے:) ”تو ان کے دلوں کو سخت کر دے، یہاں تک کہ یہ اس وقت تک ایمان نہ لائیں، جب تک یہ دردناک عذاب نہیں دیکھ لیتے“۔ (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) تم لوگوں کی مالی حالت کمزور ہے، ان میں سے کوئی بھی شخص فدیہ دیے، بغیر یا گردن اڑوائے بغیر نہیں جائے گا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! البتہ سہیل بن بیضاء کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ میں نے اسے اسلام کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ راوی کہتے ہیں: مجھے اُس دن سے زیادہ خوف اپنے بارے میں کبھی محسوس نہیں ہوا، مجھے یہ ڈر تھا کہ کہیں اُس دن مجھ پر آسمان سے پتھر نازل نہ ہوں، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سہیل بن بیضاء کا معاملہ مختلف ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ پہلے سے طے شدہ نہ ہوتا (کہ وہ تمہیں عذاب نہیں دے گا) تو تم نے (بدر کے قیدیوں سے) جو وصول کیا ہے اس کی وجہ سے تمہیں عظیم عذاب لاحق ہونا تھا“۔ یہ آیت (بھی اس سے متعلق) ہے: ”نبی کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ (کفار) اس کے پاس قیدیوں کے طور پر ہوں (اور وہ فدیہ وصول کر لے) اسے تو زمین میں خون بہانا چاہیے، تم لوگ دنیاوی مال و اسباب چاہتے ہو، اور اللہ تعالیٰ (تمہارے لیے) آخرت (کی بھلائی) کا ارادہ رکھتا ہے، اور اللہ تعالیٰ غالب (اور) حکمت والا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10008]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1058) اخرجه احمد فى المسند (3632)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3625»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10009
وَفِي رِوَايَةٍ: فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَحْشٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعْدَاءُ اللَّهِ كَذَّبُوكَ وَأَخْرَجُوكَ وَقَاتَلُوكَ، وَأَنْتَ بَوَادٍ كَثِيرِ الْحَطَبِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: پھر سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ اللہ کے دشمن ہیں، انہوں نے آپ کو جھٹلایا تھا، انہوں نے آپ کو نکال دیا تھا، آپ کے ساتھ جنگ کی ہے، آپ ایک ایسی وادی میں رہتے ہیں، جہاں لکڑیاں بہت زیادہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10009]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10259 و 10260) أخرجه احمد فى المسند (3634)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں