🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

55. بَابُ غَزْوَةِ تَبُوكَ
غزوہ تبوک کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10321
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْحِجْرِ، وَاسْتَقَى النَّاسُ مِنْ بِئْرِهِمْ، ثُمَّ رَاحَ مِنْهَا فَلَمَّا اسْتَقَرَّ أَمَرَ النَّاسَ أَنْ لَا يَشْرَبُوا مِنْ مَائِهَا، وَلَا يَتَوَضَّئُوا مِنْهَا، وَمَا كَانَ مِنْ عَجِينٍ عُجِنَ مِنْ مَائِهَا أَنْ يُعْلَفَ، فَفَعَلَ النَّاسُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بَشِيرٍ الدِّمَشْقِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر نامی جگہ پر پڑاؤ کیا لوگوں نے وہاں کے کنویں سے پانی حاصل کیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے روانہ ہوئے جب آپ وہاں ٹھہرے تو آپ نے لوگوں کو یہ حکم دیا کہ وہاں کے پانی کو نہیں پینا اور اس پانی کے ذریعے وضو نہیں کرنا اور وہاں کے پانی کے ذریعے جو آٹا گوندھا گیا تھا اسے جانوروں کو کھلا دیا جائے، تو لوگوں نے ایسا ہی کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن بشیر دمشقی ہے۔ جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10321]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3428»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10322
10322- (کتاب میں حدیث موجود نہیں ہے)
(کتاب میں ترجمہ موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10322]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10323
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَأَتَوْا عَلَى وَادٍ، فَقَالَ لَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكُمْ بِوَادٍ مَلْعُونٍ ; فَأَسْرِعُوا". فَرَكِبَ فَرَسَهُ فَدَفَعَ وَدَفَعَ النَّاسُ، ثُمَّ قَالَ:" مَنِ اعْتَجَنَ عَجِينَهُ، أَوْ مَنْ كَانَ طَبَخَ قِدْرًا فَلْيَكُبَّهَا". ثُمَّ سِرْنَا ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ لَيْسَ الْيَوْمَ نَفْسٌ مَنْفُوسَةٌ يَأْتِي عَلَيْهَا مِائَةُ سَنَةٍ فَيَعْبَأُ اللَّهُ بِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُدَامَةَ بْنِ صَخْرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے وہ لوگ ایک وادی میں پہنچے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم لوگ ایک ملعون وادی میں ہو، تو تیزی سے چلو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے، اور وہاں سے نکل گئے لوگ بھی وہاں سے نکل گئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے وہاں آٹا گوندھا تھا یا جس نے ہنڈیا پکائی تھی تو وہ اس کو پھینک دے پھر ہم روانہ ہوئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! آج کے دن جو بھی شخص زندہ ہے ٹھیک ایک سو سال گزرنے کے بعد اگر کوئی ایسا شخص زندہ ہوا تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہو گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن قدامہ بن صخر ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10323]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1843)، أخرجه مسند البزار برقم: 3971، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3746»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10324
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَنْهَاهُمْ يَوْمَ وَرَدَ ثَمُودَ عَنْ رَكِيَّةٍ عِنْدَ جَانِبِ الْمَدِينَةِ أَنْ يَشْرَبَ مِنْهَا أَحَدٌ أَوْ يَسْتَقِيَ، وَنَهَانَا أَنْ نَتَوَلَّجَ بُيُوتَهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قوم ثمود کے علاقے میں پہنچنے کے دن ان لوگوں کو اس کنویں کا پانی استعمال کرنے سے منع کیا تھا جو شہر کے ایک طرف تھا کہ کوئی شخص اس میں سے پی لے یا پینے کے لئے حاصل کر لے اور آپ نے ہمیں اس بات سے منع کیا تھا کہ ہم ان لوگوں کے گھروں میں داخل ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10324]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1846)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10325
وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ قَالَ: لَمَّا كَانَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ تَسَارَعَ النَّاسُ إِلَى أَرْضِ الْحِجْرِ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَادَى النَّاسَ:" الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ" قَالَ: فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُمْسِكٌ بَعِيرَهِ، وَهُوَ يَقُولُ:
" مَا يَدْخُلُونَ عَلَى قَوْمٍ غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ؟" فَنَادَاهُ رَجُلٌ: نَعْجَبُ مِنْهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَفَلَا أُنْبِئُكُمْ بِأَعْجَبَ مِنْ ذَلِكَ؟ رَجُلٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ يُنْبِئُكُمْ بِمَا كَانَ قَبْلَكُمْ، وَبِمَا هُوَ كَائِنٌ بَعْدَكُمْ، فَاسْتَقِيمُوا وَسَدِّدُوا، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَعْبَأُ بِعَذَابِكُمْ شَيْئًا، وَسَيَأْتِي قَوْمٌ لَا يَدْفَعُونَ عَنْ أَنْفُسِهِمْ بِشَيْءٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر لوگ حجر والوں کی سرزمین پر داخل ہونے میں جلدی کرنے لگے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے لوگوں میں یہ اعلان کروایا کہ سب لوگ اکٹھے ہو جائیں راوی کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس وقت آپ نے اپنے اونٹ کو پکڑا ہوا تھا، اور آپ یہ ارشاد فرما رہے تھے: تم ایک ایسی قوم پر داخل ہونا چاہتے ہو جن پر اللہ تعالیٰ نے غضب (نازل) کیا تھا تو ایک شخص نے بلند آواز میں آپ کو مخاطب کیا یا رسول اللہ ہم ان پر حیران ہو رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے زیادہ حیران کن چیز کے بارے میں نہ بتاؤں تم لوگوں میں سے ایک شخص تمہیں اس چیز کے بارے میں بتاتا ہے، جو تم سے پہلے ہوئی تھی اور جو تمہارے بعد ہو گی تو تم لوگ سیدھے رہو، اور درست رہو کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہارے عذاب کے حوالے سے کسی چیز کی پرواہ نہیں کرے گا اور عنقریب ایسے لوگ آ جائیں گے، جو اپنے آپ سے کسی چیز کو پرے نہیں کر سکیں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ مسعودی ہے، اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10325]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (231/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17568»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10326
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَسْأَلُوا عَنِ الْآيَاتِ - أَوْ: لَا تَسْأَلُوا نَبِيَّكُمُ الْآيَاتِ - فَإِنَّ قَوْمَ صَالِحٍ سَأَلُوا نَبِيَّهُمْ أَنْ يَبْعَثَ لَهُمْ آيَةً فَبَعَثَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَهُمُ النَّاقَةَ، فَكَانَتْ تَرِدُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ فَتَشْرَبُ مَاءَهُمْ يَوْمَ وِرْدِهَا، وَتَصْدُرُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ، فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَعَقَرُوا النَّاقَةَ، فَقِيلَ لَهُمْ: (تَمَتَّعُوا فِي دَارِكُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ) ، أَوْ قِيلَ لَهُمْ: إِنَّ الْعَذَابَ يَأْتِيكُمْ إِلَى ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ. ثُمَّ جَاءَتْهُمُ الصَّيْحَةُ فَأَهْلَكَ اللَّهُ مَنْ تَحْتَ مَشَارِقِ الْأَرْضِ وَمَغَارِبِهَا مِنْهُمْ إِلَّا رَجُلًا كَانَ فِي حَرَمِ اللَّهِ فَمَنَعَهُ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ هُوَ؟ قَالَ:" أَبُو رِغَالٍ". قِيلَ: وَمَنْ أَبُو رِغَالٍ؟ قَالَ:" جَدُّ ثَقِيفٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَيَأْتِي لَفْظُهُ فِي سُورَةِ هُودٍ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ نشانیوں کے بارے میں سوال نہ کرو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تم لوگ اپنے نبی سے نشانیوں کا سوال نہ کرو کیونکہ سیدنا صالح علیہ السلام کی قوم نے اپنے نبی سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ ان کے لئے کوئی نشانی لے کر آئیں تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لئے اونٹنی کو بھیجا وہ اس راستے سے آتی تھی اور اپنے آنے کے مخصوص دن ان لوگوں کا پانی پیتی تھی اور پھر اس راستے سے واپس چلی جاتی تھی ان لوگوں نے اپنے پروردگار کے حکم کی نافرمانی کی اور اونٹنی کے پاؤں کاٹ دیے تو ان سے یہ کہا: گیا کہ تم تین دن تک اپنے علاقے میں بچے رہو گے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ان سے یہ کہا: گیا تین دن تک عذاب تمہارے پاس آ جائے گا پھر ایک زبردست آواز ان کے پاس آئی، تو اللہ تعالیٰ نے زمین کے مشرقی حصوں اور مغربی حصوں میں موجود ان کے افراد کو ہلاکت کا شکار کر دیا صرف ایک شخص بچ گیا تھا جو حرم کی حدود میں موجود تھا تو اللہ تعالیٰ کا عذاب اسے لاحق نہیں ہوا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابورغال عرض کی گئی: ابورغال کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ثقیف قبیلے کا جد امجد“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ان کے الفاظ سورہ ہود سے متعلق باب میں آگے آئیں گے امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10326]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1844) اخرجه احمد فى المسند (296/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10327
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِيلَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: حَدِّثْنَا عَنْ شَأْنِ الْعُسْرَةِ، فَقَالَ عُمَرُ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى تَبُوكَ فِي قَيْظٍ شَدِيدٍ، فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا أَصَابَنَا فِيهِ عَطَشٌ شَدِيدٌ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّ رِقَابَنَا سَتَنْقَطِعُ، حَتَّى إِنْ كَانَ أَحَدُنَا يَذْهَبُ يَلْتَمِسُ الْخَلَاءَ فَلَا يَرْجِعُ حَتَّى يَظُنَّ أَنَّ رَقَبَتَهُ تَنْقَطِعُ، وَحَتَّى إِنِ الرَّجُلَ لَيَنْحَرُ بَعِيرَهُ فَيَعْصِرُ فَرْثَهُ فَيَشْرَبَهُ، وَيَضَعَهُ عَلَى بَطْنِهِ.
فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ عَوَّدَكَ فِي الدُّعَاءِ خَيْرًا فَادْعُ اللَّهَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتُحِبُّ ذَلِكَ يَا أَبَا بَكْرٍ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَيْهِ فَلَمْ يَرْجِعْهُمَا حَتَّى قَالَتِ السَّمَاءُ: فَأَظَلَّتْ ثُمَّ سَكَبَتْ، فَمَلَئُوا مَا مَعَهُمْ، ثُمَّ ذَهَبْنَا نَنْظُرُ فَلَمْ نَجِدْهَا جَاوَزَتِ الْعَسْكَرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا آپ ہمیں غزوہ تبوک کے بارے میں بتائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تبوک کی طرف روانہ ہوئے یہ شدید گرمی کا موسم تھا ہم نے ایک جگہ پر پڑاؤ کیا جہاں ہمیں شدید پیاس لاحق ہو چکی تھی، یہاں تک کہ ہمیں یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے ہماری گردنیں کٹ جائیں گی، یہاں تک کہ ہم میں سے کوئی ایک شخص قضائے حاجت کے لئے جاتا تھا تو واپس آنے سے پہلے اسے یہ لگتا تھا کہ اس کی گردن کٹ جائے گی، یہاں تک کہ جب کوئی شخص اپنا اونٹ ذبح کرتا تھا تو وہ اس کی لید کو نچوڑ لیتا تھا، اور اسے پی لیتا تھا، اور اسے اپنے پیٹ پر رکھ لیتا تھا۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا میں برکت رکھی ہے تو آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابوبکر کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کیے ابھی آپ کے ہاتھ نیچے نہیں آئے تھے کہ آسمان سے بارش نازل ہونے لگی اور اتنی بارش ہوئی کہ لوگوں نے اپنے پاس موجود سب چیزیں بھر لیں پھر ہم نے جائزہ لیا تو ہمیں پتہ چلا کہ شکر والے علاقے کے علاوہ کہیں بارش نہیں ہوئی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10327]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1841)، أخرجه مسند البزار برقم: 214»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10328
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ غَزْوَةِ تَبُوكَ فَبَلَغَهُ أَنَّ فِي الْمَاءِ قِلَّةً [ الَّذِي يَرُدُّهُ ] ، فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى فِي النَّاسِ:" أَنْ لَا يَسْبِقَنِي فِي الْمَاءِ أَحَدٌ". فَأَتَى الْمَاءَ وَقَدْ سَبَقَهُ قَوْمٌ فَلَعَنَهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے آپ کو یہ اطلاع ملی کہ پانی کم ہے اس جگہ پر جہاں لوگ آ گئے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منادی کو یہ حکم دیا کہ وہ لوگوں میں یہ اعلان کر دے کہ مجھ سے پہلے پانی تک کوئی نہ پہنچے تو کچھ لوگ آپ سے پہلے اس تک پہنچ چکے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں پر لعنت کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10328]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1845) اخرجه احمد فى المسند (400/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22886»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10329
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: لَمَّا أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ أَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذٌ الْعَقَبَةَ فَلَا يَأْخُذْهَا أَحَدٌ. فَبَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُودُهُ عَمَّارٌ، وَيَسُوقُهُ حُذَيْفَةُ إِذْ أَقْبَلَ رَهْطٌ مُتَلَثِّمُونَ عَلَى الرَّوَاحِلِ حَتَّى غَشَوْا عَمَّارًا وَهُوَ يَسُوقُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَقْبَلَ عَمَّارٌ يَضْرِبُ وَجُوهُ الرَّوَاحِلِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحُذَيْفَةَ:" قَدْ قَدْ". حَتَّى هَبَطَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا هَبَطَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَزَلَ وَرَجَعَ عَمَّارٌ. فَقَالَ:" يَا عَمَّارُ، هَلْ عَرَفْتَ الْقَوْمَ؟" قَالَ: قَدْ عَرَفْتُ عَامَّةَ الرَّوَاحِلِ، وَالْقَوْمُ مُتَلَثِّمُونَ، قَالَ:" هَلْ تَدْرِي مَا أَرَادُوا؟" قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" أَرَادُوا أَنْ يَنْفِرُوا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَطْرَحُوهُ".
قَالَ: فَسَارَّ عَمَّارٌ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ مَا كَانَ أَصْحَابُ الْعَقَبَةِ؟ قَالَ: أَرْبَعَةَ عَشَرَ، فَقَالَ: إِنْ كُنْتَ فِيهِمْ فَقَدْ كَانُوا خَمْسَةَ عَشَرَ.
فَعَذَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهُمْ ثَلَاثَةً، قَالُوا: وَاللَّهِ مَا سَمِعْنَا مُنَادِيَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا عَلِمْنَا مَا أَرَادَ الْقَوْمُ، فَقَالَ عَمَّارٌ: أَشْهَدُ أَنَّ الِاثْنَيْ عَشَرَ الْبَاقِينَ مِنْهُمْ حَرْبٌ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ، وَالْحَيَاةِ الدُّنْيَا، وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ.
قَالَ أَبُو الْوَلِيدِ: وَذَكَرَ أَبُو الطُّفَيْلِ فِي تِلْكَ الْغَزْوَةِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِلنَّاسِ، وَذُكِرَ لَهُ أَنَّ فِي الْمَاءِ قِلَّةً، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُنَادِيًا فَنَادَى: لَا يَرِدُ الْمَاءَ أَحَدٌ قَبْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَرَدَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَ رَهْطًا قَدْ وَرَدُوهُ قَبْلَهُ، فَلَعَنَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَئِذٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک سے واپس تشریف لا رہے تھے، تو آپ نے منادی کو یہ حکم دیا کہ وہ یہ اعلان کرے کہ اللہ کے رسول گھاٹی کی طرف جا رہے ہیں، تو کوئی شخص اس طرف نہ جائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب جا رہے تھے، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ آپ کے جانور کو لے کے چل رہے تھے اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اسے ہانک رہے تھے اسی دوران کچھ لوگ آئے جو مختلف سواریوں پر سوار تھے اور انہوں نے ڈھاٹے باندھے ہوئے تھے ان لوگوں نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو گھیر لیا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جانور کو لے کے چل رہے تھے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے ان کی سواریوں کے چہروں پر مارنا شروع کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا تم لے کے چلو تم لے کے چلو یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے نیچے اتر آئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے نیچے اتر آئے، تو آپ نے پڑاؤ کیا سیدنا عمار رضی اللہ عنہ بھی واپس آ گئے آپ نے دریافت کیا: اے عمار کیا تم ان لوگوں کو پہچانتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں ان کی زیادہ تر سواریوں کو پہچان لوں گا لیکن لوگوں نے منہ پر کپڑا لیا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم جانتے ہو ان کا ارادہ کیا تھا۔ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کا ارادہ یہ تھا کہ وہ اللہ کے رسول کو ایک طرف لے جائیں اور انہیں شہید کر دیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: (بعد کے زمانے میں) ایک مرتبہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے ایک صحابی سے سرگوشی میں بات کی اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں اس موقع پر گھاٹی میں آنے والے افراد کتنے تھے اس نے جواب دیا چودہ افراد تھے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: تم ان میں سے ایک تھے، تو پھر وہ پندرہ ہوں گے راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے تین افراد کو معذور قرار دے دیا تھا انہوں نے یہ عرض کی تھی: اللہ کی قسم ہم نے اللہ کے رسول کے منادی کی بات نہیں سنی تھی اور ہمیں یہ بھی علم نہیں تھا کہ دوسرے لوگوں کا کیا ارادہ ہے۔ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ ان میں سے جو باقی کے بارہ افراد تھے یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیاوی زندگی میں اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کی اور اس دن بھی جنگ کی جب گواہ کھڑے ہوں گے۔ ابوالولید کہتے ہیں ابوطفیل نے اس غزوہ میں یہ بات ذکر کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے سامنے یہ بات ذکر کی تھی یا آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی گئی کہ یہاں پانی کم ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منادی کو یہ حکم دیا تھا تو اس نے یہ اعلان کیا تھا کہ اللہ کے رسول سے پہلے کوئی پانی تک نہ جائے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پانی تک پہنچے تو آپ نے کچھ لوگوں کو پایا کہ وہ آپ سے پہلے وہاں تک پہنچ چکے تھے، تو اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں پر لعنت کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10329]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (453/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23280، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 260»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں