الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابٌ فِي سَرِيَّةٍ إِلَى جُفَيْنَةَ
جفینہ کی طرف بھیجی جانے والی مہم
حدیث نمبر: 10353
عَنْ جُفَيْنَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ لَهُ كِتَابًا فَرَقَعَ بِهِ دَلْوَهُ، فَقَالَتْ لَهُ ابْنَتُهُ: عَمَدْتَ إِلَى كِتَابِ سَيِّدِ الْعَرَبِ فَرَقَعْتَ بِهِ دَلْوَكَ، فَهَرَبَ وَأُخِذَ كُلُّ قَلِيلٍ مَعَهُ وَكَثِيرٍ هُوَ لَهُ، ثُمَّ جَاءَ بَعْدُ مُسْلِمًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْظُرْ مَا وَجَدْتَ مِنْ مَتَاعِكَ قَبْلَ قِسْمَةِ السِّهَامِ فَخُذْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک مکتوب لکھا انہوں نے اس کے ذریعے اپنے ڈول کو پیوند لگا لیا ان کی صاحبزادی نے ان سے کہا: آپ نے عربوں کے سردار کے مکتوب کو لے کر اس کے ذریعے اپنے ڈول کو پیوند لگا لیا ہے پھر وہ صاحب بھاگ گئے اور ان کی ہر تھوڑی اور زیادہ چیز جو ان کے پاس تھی، لے لی گئی بعد میں وہ مسلمان ہو کر آ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں اپنے ساز و سامان میں سے حصوں کی تقسیم سے پہلے، جو کچھ ملتا ہے، وہ تم لے لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10353]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10353]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2201)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2201»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف