الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابٌ فِي الْمَمْلُوكِ يَزْنِي
غلام کا زنا کرنا
حدیث نمبر: 10624
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ عَلَى الْأَمَةِ حَدٌّ حَتَّى تُحْصَنَ، فَإِذَا أُحْصِنَتْ بِزَوْجٍ، فَعَلَيْهَا نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنَاتِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِمْرَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ”کنیز پر اس وقت تک حد لازم نہیں ہو گی جب تک وہ محصن نہیں ہوتی جب وہ شادی کے ہمراہ محصن ہو جائے گی تو اس کو (آزاد) محصنہ عورتوں کی سزا کا نصف سزا دی جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ عبداللہ بن عمران کا معاملہ مختلف ہے ویسے وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10624]

تخریج الحدیث: «أخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 16574، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 481، 482، 3846، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 355»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10625
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ مُقَرِّنٍ الْمُزَنِيَّ جَاءَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: إِنَّ جَارِيَةً لَهُ زَنَتْ، فَقَالَ: اجْلِدْهَا خَمْسِينَ، قَالَ: لَيْسَ لَهَا زَوْجٌ، قَالَ: إِسْلَامُهَا إِحْصَانُهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَلْقَ ابْنَ مَسْعُودٍ.
ابراہیم بیان معقل بن مقرن مزنی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: کہ ان کی کنیز نے زنا کا ارتکاب کیا ہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم اسے پچاس کوڑے لگاؤ انہوں نے کہا: اس کنیز کا شوہر نہیں ہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس کا اسلام اس کا احصان ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10625]

إسنادہ منقطع