الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ الِاسْتِنْكَاهِ
منہ کی بو سونگھنے کا بیان
حدیث نمبر: 10680
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: جَاءَ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَدَّهُ ثُمَّ قَالَ:" اسْتَنْكِهُوهُ" فَاسْتَنْكَهُوهُ ثُمَّ رُجِمَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں واپس کر دیا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”اسے سونگھ کے دیکھو“۔ لوگوں نے انہیں سونگھ کر دیکھا پھر انہیں سنگسار کر دیا گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10680]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10680]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1564)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2320، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4458»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10681
وَعَنْ أَبِي مَاجِدٍ الْحَنَفِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ بِابْنِ أَخٍ لَهُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ سَكْرَانَ، فَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُ هَذَا سَكْرَانَ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: تَرْتِرُوهُ، مَزْمِزُوهُ، واسْتَنْكِهُوهُ.
فَتُرْتِرَ وَمُزْمِزَ وَاسْتُنْكِهَ، فَوُجِدَ مِنْهُ رِيحُ الشَّرَابِ، فَأَمَرَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ إِلَى السِّجْنِ، ثُمَّ أَخْرَجَهُ مِنَ الْغَدِ، ثُمَّ أَمَرَ بِسَوْطٍ فَدُقَّتْ ثَمَرَتُهُ حَتَّى آضَتْ لَهُ مُخَفَّفَةً ثُمَّ قَالَ لِلْجَلَّادِ: اجْلِدْ وَأَرْجِعْ يَدَكَ، وَأَعْطِ كُلَّ عُضْوٍ حَقَّهُ، فَضَرَبَهُ ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ أَوْجَعَهُ، وَجَعَلَهُ فِي قَبَاءٍ وَسَرَاوِيلَ أَوْ قَمِيصٍ وَسَرَاوِيلَ.... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي حَدِّ السَّرِقَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو مَاجِدٍ ضَعِيفٌ.

ابوماجد حنفی بیان کرتے ہیں: ایک شخص اپنے بھتیجے کو لے کر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا وہ بھتیجا نشے کی حالت میں تھا اس شخص نے بتایا میں نے اسے نشے کے عالم میں پایا ہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے ہلاؤ جلاؤ اسے جھنجوڑو اور اسے سونگھو لوگوں نے اسے ہلایا جلایا اور اس کو سونگھا تو اس میں سے شراب کی بو آئی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس لڑکے بارے میں حکم دیا کہ اسے قید کر دیا جائے اگلے دن اسے باہر نکالا گیا پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے حکم دیا کہ ایک چھڑی تیار کی جائے اس کا پھل اتار لیا گیا یہاں تک کہ وہ صاف ہو گئی، پھر انہوں نے جلاد سے کہا: تم کوڑے لگاؤ اور اپنے ہاتھ کو کھینچنا اور ہر عضو کو اس کا حق دینا تو اس نے اسے ایسے ضرب لگائی کہ جو تکلیف دہ ہو لیکن نشان نہ ڈالے اور یہ سزا اس لڑکے کو لباس میں دی گئی اس نے قبا اور شلوار پہنی ہوئی تھی یا قمیص یا شلوار پہنی ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو اس سے پہلے چوری کی حد سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابوماجد نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10681]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابوماجد نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10681]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف