🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. بَابٌ فِي مَنْ قَتَلَ بِالسُّمِّ
اس شخص کا بیان جو زہر کے ذریعے قتل کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10739
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ يَهُودِيَّةً أَهْدَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً مَصْلِيَّةً، فَأَكَلَ مِنْهَا ثُمَّ قَالَ:" أَخْبَرَتْنِي هَذِهِ الشَّاةُ أَنَّهَا مَسْمُومَةٌ". فَمَاتَ بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ مِنْهَا.
فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا:" مَا حَمَلَكِ عَلَى مَا صَنَعْتِ؟" قَالَتْ: أَرَدْتُ أَنْ أَعْلَمَ، إِنْ كُنْتَ نَبِيًّا لَمْ يَضُرَّكَ، وَإِنْ كُنْتَ مَلَكًا أَرَحْتُ النَّاسَ مِنْكَ. فَأَمَرَ بِهَا فَقُتِلَتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ وَغَيْرِهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھنی ہوئی بکری کا گوشت پیش کیا آپ نے اس میں سے کھا لیا پھر آپ نے فرمایا: اس بکری نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ اس میں زہر ملایا گیا ہے اس کے کھانے کی وجہ سے سیدنا بشر بن براہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو پیغام بھیج کر (بلوا کر دریافت کیا) تم نے ایسا کیوں کیا اس نے یہ بتایا کہ میں نے یہ اس لئے کیا ہے تاکہ مجھے یہ پتہ چل جائے کہ اگر آپ نبی ہوئے تو یہ آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا اور اگر آپ بادشاہ ہوئے تو میں آپ سے لوگوں کو نجات دلوا دوں گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے بارے میں حکم دیا تو اسے قتل کر دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن محمد وراق ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے مختلف طرق ہیں جو نبوۃ کی علامات سے متعلق باب اور دیگر ابواب میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10739]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1202)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1202»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں