🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجِرَاحَاتِ .
زخموں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10764
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رَجُلٍ طَعَنَ رَجُلًا بِقَرْنٍ فِي رِجْلِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقِدْنِي، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَعْجَلْ حَتَّى يَبْرَأَ جُرْحُكَ" فَأَبَى الرَّجُلُ إِلَّا أَنْ يَسْتَقِيدَ، فَأَقَادَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهُ، فَعَرِجَ الْمُسْتَقِيدُ، وَبَرَأَ الْمُسْتَقَادُ مِنْهُ، فَأَتَى الْمُسْتَقِيدُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَرِجْتُ وَبَرَأَ صَاحِبِي؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" أَلَمْ آمُرْكَ أَنْ لَا تَسْتَقِيدَ حَتَّى يَبْرَأَ جُرْحُكَ فَعَصَيْتَنِي، فَأَبْعَدَكَ اللَّهُ وَبَطَلَ جُرْحُكَ".
ثُمَّ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدُ الرَّجُلَ الَّذِي عَرِجَ مَنْ كَانَ بِهِ جُرْحٌ أَنْ لَا يَسْتَقِيدَ حَتَّى يَبْرَأَ مِنْ جِرَاحَتِهِ، فَإِذَا بَرِأَتْ جِرَاحَتُهُ اسْتَقَادَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے شخص کے بارے میں فیصلہ دیا تھا، جس نے دوسرے شخص کی ٹانگ پر سینگ مار کر اسے زخمی کر دیا تھا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بدلہ دلوایئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم جلدی نہ کرو جب تک تمہارا زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا اس شخص نے یہ بات نہیں مانی اور بدلہ لینے پر اصرار کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوسرے شخص سے بدلہ دلوایا پھر بدلہ لینے والا شخص لنگڑا ہو گیا اور جس سے بدلہ لیا گیا تھا وہ ٹھیک ہو گیا بدلہ لینے والا شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میں لنگڑا ہو گیا ہوں اور دوسرا شخص ٹھیک ہو گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں یہ ہدایت نہیں کی تھی کہ تم اس وقت تک بدلہ نہ لو جب تک تم تمہارا زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا؟ تم نے میری بات نہیں مانی اب اللہ تعالیٰ تمہیں دور کرے تمہارا زخم باطل ہو گیا ہے پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے معاملے کے بعد جو لنگڑا ہو گیا تھا یہ حکم دیا کہ جس شخص کو زخم لاحق ہو، تو وہ اس وقت تک بدلہ نہ لے جب تک اس کا زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا جب اس کا زخم ٹھیک ہو جائے گا، پھر وہ بدلہ لے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10764]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7034)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6994»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10765
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: رُفِعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ طَعَنَ رَجُلًا عَلَى فَخِذِهِ بِقَرْنٍ فَقَالَ الَّذِي طُعِنَتْ فَخِذُهُ: أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَاوِهَا وَاسْتَأْنِ بِهَا حَتَّى تَنْظُرَ إِلَى مَا تَصِيرُ".
فَقَالَ: أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ الرَّجُلُ: أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَقَادَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَبِسَتْ رِجْلُ الَّذِي اسْتَقَادَ، وَبَرِئَ الَّذِي يَسْتَقِيدُ مِنْهُ، فَأَبْطَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دِيَتَهَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک مقدمہ پیش کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے شخص کے زانوں پر (کسی جانور کا) سینگ مارا تھا، جس شخص کو چوٹ لگی تھی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بدلہ دلوایئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس زخم کا علاج کرو اور اس کے ٹھیک ہونے کا انتظار کرو تاکہ یہ پتہ چل جائے کہ کیا صورت حال سامنے آتی ہے اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بدلہ دلوایئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اس کی مانند بات ارشاد فرمائی اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بدلہ دلوایئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بدلہ دلوایا جس شخص نے بدلہ لیا تھا اس کی ٹانگ سوکھ گئی اور جس شخص سے بدلہ لیا گیا تھا اس کی ٹانگ ٹھیک ہو گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دیت کو رائیگاں قرار دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10765]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (377)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10766
وَفِي رِوَايَةٍ: فَقَالَ:" دَاوِهَا" وَأَجِّلْهُ سَنَةً.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کا علاج کرو اور دوسرے فریق کو ایک سال کی مہلت دو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10766]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (126)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10767
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ رَجُلًا جُرِحَ فَنَهَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُسْتَقَادَ مِنَ الْجَارِحِ حَتَّى يَبْرَأَ الْمَجْرُوحُ.
رَوَى الْأَوَّلَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَمِنْ قَوْلِي، وَفِي رِوَايَةٍ رَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک شخص نے دوسرے شخص کو زخمی کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا کہ زخمی کرنے والے شخص سے بدلہ لیا جائے جب تک زخمی ہونے والا شخص تندرست نہیں ہو جاتا۔ امام طبرانی نے پہلی روایت معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور ایک روایت انہوں نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن نمران ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10767]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10768
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: تَرَكَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ مُتَوَافِزُونَ، وَمَا مِنَّا أَحَدٌ فَتَّشَ عَنْ جَائِفَةٍ أَوْ مُنَقِّلَةٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عُمَيْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْبَقَّالُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْجِرَاحَاتِ فِي الدِّيَاتِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے، جب ہمیں چھوڑا (یعنی جب آپ دنیا سے رخصت ہوئے) تو ہم لوگ زیادہ تر سفر میں رہتے تھے، اور جائفہ یا منقلہ زخم کی تفتیش ہم میں سے صرف عمرو بن عمیر ہی کر سکتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعید بقال ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: زخموں کے بارے میں کچھ احادیث دیتوں سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10768]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں