الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَقَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَعْدُودَةً .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”انہوں نے یہ کہا: ہمیں آگ صرف مخصوص دنوں تک کے لئے چھوئے گی“
حدیث نمبر: 10836
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ يَهُودَ كَانُوا يَقُولُونَ: هَذِهِ الدُّنْيَا سَبْعَةُ آلَافِ سَنَةٍ، وَإِنَّمَا نُعَذَّبُ لِكُلِّ سَنَةٍ يَوْمًا فِي النَّارِ، وَإِنَّمَا هِيَ سَبْعَةُ أَيَّامٍ مَعْدُودَاتٍ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَقَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَعْدُودَةً، إِلَى قَوْلِهِ: فِيهَا خَالِدُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہودی یہ کہتے تھے کہ یہ دنیا سات ہزار سال کی ہے، اور ہر ایک ہزار سال کے بدلے میں ہمیں آگ کا ایک دن کا عذاب ہو گا، تو یہ سات گنتی کے، دن ہوں گے، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”وہ لوگ یہ کہتے ہیں: ہمیں آگ صرف متعین دنوں تک کے لئے چھوئے گی“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اس میں ہمیشہ رہیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10836]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10836]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11160)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن