🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. قَوْلُهُ تَعَالَى: كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”پہلے لوگ ایک امت تھے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10857
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً قَالَ: عَلَى الْإِسْلَامِ كُلُّهُمْ.
وَقَالَ الْكَلْبِيُّ: يَعْنِي عَلَى الْكُفْرِ كُلُّهُمْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پہلے لوگ ایک امت تھے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے: پہلے سب لوگ اسلام کے پیرو کار تھے۔ کلبی فرماتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے: پہلے سب لوگ کفر پر عمل پیرا تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10857]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (11830)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10858
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ بَيْنَ آدَمَ وَنُوحٍ عَشَرَةُ قُرُونٍ كُلُّهُمْ عَلَى شَرِيعَةٍ مِنَ الْحَقِّ، قَالَ: فَلَمَّا بَعَثَ اللَّهُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنْزَلَ كِتَابَهُ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ النُّعْمَانِ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَقَالَ غَيْرُهُ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
قَوْلُهُ تَعَالَى: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ.
تَقَدَّمَ حَدِيثُ هَذِهِ الْآيَةِ فِي أَوَاخِرِ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ فِي أَبْوَابِ الْبُعُوثِ وَالسَّرَايَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدنا نوح علیہ السلام کے درمیان دس صدیاں تھیں اور وہ سب لوگ حق کی شریعت پر گامزن رہے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب اللہ تعالٰی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا، اور اپنی کتاب نازل کی تو پھر لوگ ایک امت ہو گئے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن نعمان ہے، جسے یحییٰ بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات یہ کہتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10858]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2190)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ¤ في « كشف الأستار » 3 / 41 برقم (2190) من طريق عبد الصمد بن النعمان ، حدثنا همام ، عن قتادة ، عن عكرمة ، عن ابن عباس... وهذا إسناد صحيح .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں