🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

47. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنْتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللَّهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم کیسے کفر کر سکتے ہو جب کہ تم وہ لوگ ہو کہ تمہارے سامنے اللہ کی آیات تلاوت کی جاتی ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10897
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنْتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللَّهِ وَفِيكُمْ رَسُولُهُ قَالَ: كَانَ الْأَوْسُ وَالْخَزْرَجُ يَتَحَدَّثُونَ إِذَا ذَكَرُوا أَمْرَ الْجَاهِلِيَّةِ، فَغَضِبُوا حَتَّى كَانَ بَيْنَهُمْ حَرْبٌ، فَأَخَذُوا السِّلَاحَ، وَمَشَى بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَنَزَلَتْ: وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنْتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللَّهِ وَفِيكُمْ رَسُولُهُ إِلَى قَوْلِهِ: فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي اللَّيْثِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم کیسے کفر کر سکتے ہو جبکہ تم وہ لوگ ہو کہ تمہارے سامنے اللہ کی آیات تلاوت کی جاتی ہیں، اور تمہارے درمیان اس کا رسول موجود ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اوس اور خزرج قبیلے کے لوگ زمانہ جاہلیت کے حالات کا تذکرہ کر رہے تھے اس دوران وہ لوگ مشتعل ہو گئے یہاں تک کہ ان کے درمیان جنگ شروع ہونے لگی یہاں تک کہ انہوں نے ہتھیار پکڑ لئے اور ایک دوسرے کی طرف چل پڑے تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور تم لوگ کیسے کفر کر سکتے ہو جبکہ تم پر اللہ کی آیات کی تلاوت کی جاتی ہے، اور تمہارے درمیان اللہ کا رسول موجود ہے“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”تو اس نے تمہیں اس سے بچا لیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ابولیث ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10897]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12667)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں