الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِنْ دُونِكُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! تم اپنے علاوہ دوسروں کو راز دار نہ بناؤ“
حدیث نمبر: 10900
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِنْ دُونِكُمْ لَا يَأْلُونَكُمْ خَبَالًا وَدُّوا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ، قَالَ: هُمُ الْخَوَارِجُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے ایمان والو! تم اپنے علاوہ (کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے فرد) کو راز دار نہ بناؤ کیونکہ وہ لوگ تمہارے بارے میں فتنہ انگیزی کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے اور وہ یہ خواہش رکھتے ہیں کہ تمہیں تکلیف لاحق ہو ان کے منہ سے بغض ظاہر ہو جاتا ہے، اور جو ان کے سینوں میں چھپا ہوا ہے وہ زیادہ بڑا ہے ہم نے تمہارے لئے واضح آیات بیان کر دی ہیں اگر تم عقل رکھتے ہو“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یا سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اس سے مراد خوارج ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10900]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10900]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8047)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8047»
الحكم على الحديث:
إسناده جيد