الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جنت جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین جتنی ہے“
حدیث نمبر: 10902
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَرَأَيْتَ قَوْلَهُ: وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ؟ قَالَ: فَأَيْنَ النَّارُ؟ قَالَ:" أَرَأَيْتَ اللَّيْلَ قَدْ كَانَ ثُمَّ لَيْسَ شَيْءٌ". فَأَيْنَ النَّهَارُ؟ قَالَ:" حَيْثُ شَاءَ اللَّهُ". قَالَ:" فَكَذَلِكَ النَّارُ حَيْثُ شَاءَ اللَّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے عرض کی: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ”اور جنت جس کی چوڑائی آسمان اور زمین جتنی ہے“۔ اس شخص نے دریافت کیا تو پھر جہنم کہاں ہو گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے یہ ہوتی ہے، اور پھر نہیں ہوتی ہے جب ہوتی ہے، تو دن کہاں جاتا ہے، تو اس نے کہا: جہاں اللہ کو منظور ہوتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسی طرح جہنم بھی وہاں ہو گی جہاں اللہ کو منظور ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10902]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10902]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2196)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح