🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

105. قَوْلُهُ تَعَالَى: ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اس کی وجہ یہ ہے: ان لوگوں میں علماء بھی ہیں، اور راہب بھی ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10982
عَنْ سَلْمَانَ وَسُئِلَ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: (ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا) قَالَ: الرُّهْبَانُ الَّذِينَ فِي الصَّوَامِعِ. قَالَ سَلْمَانُ: نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَنُصَيْرُ بْنُ زِيَادٍ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے اللہ تعالٰی کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا گیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اس کی وجہ یہ ہے، ان میں علماء بھی ہیں، اور راہب بھی ہیں“۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: راہبوں سے مراد وہ لوگ ہیں جو گرجا گھروں میں (عبادت گزار لوگ) ہوتے ہیں۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: ”اس کی وجہ یہ ہے، ان لوگوں میں علماء بھی ہیں، اور راہب بھی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ حمانی ہے، اور ایک راوی نصیر بن زیاد ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10982]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6175)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6175، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5689/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں