🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

109. قَوْلُهُ تَعَالَى: (لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ)
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جب تم ہدایت یافتہ ہو، تو جو گمراہ ہے وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں دے گا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10988
عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: كَانَ قَتْلُ رَجُلٍ مِنْهُمْ بِأَوْطَاسٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا غَيَّرْتَ يَا أَبَا عَامِرٍ"، فَتَلَا هَذِهِ الْآيَةَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ، فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" أَيْنَ ذَهَبْتُمْ؟ إِنَّمَا هِيَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ مِنَ الْكُفَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَلَفْظُهُ عَنْ أَبِي عَامِرٍ أَنَّهُ كَانَ فِيهِمْ شَيْءٌ، فَاحْتَبَسَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا حَبَسَكَ؟". قَالَ: قَرَأْتُ هَذِهِ الْآيَةَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ مِنَ الْكُفَّارِ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ". وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِعَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ سَمَاعًا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الصَّحَابَةِ.
سیدنا ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان لوگوں میں سے ایک شخص اوطاس میں قتل ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے ابوعامر! کیا تم نے اسے تبدیل نہیں کیا؟ سیدنا ابوعامر رضی اللہ عنہ یہ آیت تلاوت کی: ”اے ایمان والو! تم پر اپنا خیال رکھنا لازم ہے جب تم ہدایت یافتہ ہو، تو جو گمراہ ہو وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں دے گا“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ کہاں جا رہے رہو؟ اس سے مراد یہ ہے: اے ایمان والو! تم پر اپنا خیال رکھنا لازم ہے کفار میں سے جو شخص گمراہ ہو جائے وہ تمہیں نقصان نہیں دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان کے نقل کردہ الفاظ یہ ہیں: سیدنا ابوعامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان لوگوں میں کوئی چیز تھی جس کی وجہ سے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں آ سکے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا تم لوگوں کو کس چیز نے روکا؟ وہ کہتے ہیں: میں نے یہ آیت تلاوت کر دی: ”اے ایمان والو! تم پر اپنا خیال رکھنا لازم ہے جب تم ہدایت یافتہ ہو جو گمراہ ہے وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں دے گا“۔ تو نبی اکرم سر صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کفار سے تعلق رکھنے والا جو گمراہ ہو وہ تمہیں نقصان نہیں دے گا جبکہ تم ہدایت یافتہ ہو۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں البتہ میں نے علی بن مدرک کے صحابہ کرام میں سے کسی ایک سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10988]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (317/24) اخرجه احمد فى المسند (201/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16714، 17342»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10989
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ قَالَ: لَيْسَ أَوَانُهَا هَذَا، قُولُوهَا مَا قُبِلَتْ مِنْكُمْ، فَإِذَا رُدَّتْ عَلَيْكُمْ فَعَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ الْبَصْرِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم پر اپنا خیال رکھنا لازم ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ اس کا وقت نہیں ہے، تم وہ بات کہو تم سے جو بات قبول کر لی جاتی ہے، تو ٹھیک ہے، اگر وہ مسترد کر دی جاتی ہے، تو تم پر اپنا خیال رکھنا لازم ہے جو شخص گمراہ ہو، وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ حسن بصری نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10989]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں