الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
139. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”علیحدگی کا دن جس دن دو گروہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئے“
حدیث نمبر: 11029
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: (يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ) قَالَ: كَانَتْ بَدْرٌ لِسَبْعَ عَشْرَةَ مَضَتْ مِنْ رَمَضَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِبْرَاهِيمُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”علیحدگی کا دن جس دن دو گروہ آپس میں مد مقابل آئے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (اس سے مراد غزوہ بدر ہے) اور غزوہ بدر سترہ رمضان المبارک کو ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11029]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11029]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9073)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع