🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

172. 29 - 13 - سُورَةُ يُوسُفَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ
سورت یوسف کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11084
عَنْ جَابِرٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - قَالَ: جَاءَ بَشْنَانُ الْيَهُودِيِّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَخْبِرْنِي عَنْ أَسْمَاءِ النُّجُومِ الَّتِي رَآهَا يُوسُفُ تَسْجُدُ لَهُ؟ قَالَ:" الْخَرْتَانُ وَطَارِقٌ وَالذَّيَّالُ وَقَابِسٌ وَالْمُصِحُّ وَالصَّرُوحُ وَذُو الْكَنَفَيْنِ وَذُو الْفَرْغِ وَالْفَيْلَقُ وَوَثَّابٌ وَالْعَمُودَانِ رَآهَا يُوسُفُ تَسْجُدُ لَهُ، فَقَصَّهَا عَلَى أَبِيهِ، فَقَالَ: هَذَا أَمْرٌ مُتَفَرِّقٌ، وَلَعَلَّ اللَّهَ يَجْمَعُهُ بَعْدُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بشنان یہودی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ مجھے ان ستاروں کے نام بتائیے جنہیں۔ سیدنا یوسف علیہ السلام نے خواب میں دیکھا تھا کہ وہ ستارے انہیں سجدہ کر رہے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ان کے اسماء درج ذیل ہیں) ”خرتان، طارق، ذیال، قابس، مصح، صروح، ذو کنفين، ذوفرغ فیلق، وثاب اور عمودان یہ وہ ستارے ہیں جنہیں۔ سیدنا یوسف علیہ السلام نے دیکھا تھا کہ وہ انہیں سجدہ کر رہے ہیں انہوں نے اپنا خواب اپنے والد کو سنایا تو ان کے والد نے فرمایا: یہ متفرق معاملہ ہے شاید اللہ تعالیٰ بعد میں اسے اکٹھا کر دے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11084]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2220)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں