الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
219. سُورَةُ مَرْيَمَ - عَلَيْهَا السَّلَامُ قَوْلُهُ تَعَالَى: قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے چشمہ جاری کیا ہے“
حدیث نمبر: 11155
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى -: (قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا) قَالَ:" النَّهْرُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ”تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے بہنے والی چیز بنائی ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد نہر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11155]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (685)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 656»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11156
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ السَّرِيَّ الَّذِي قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِمَرْيَمَ: قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا نَهْرٌ أَخْرَجَهُ اللَّهُ تَشْرَبُ مِنْهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابِلُتِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”وہ بہتا پانی جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے سیدہ مریم علیہا السلام سے یہ فرمایا تھا: ”تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے بہتا ہوا پانی بنایا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: یہ ایک نہر تھی جو اللہ تعالیٰ نے جاری کی تھی تاکہ سیدہ مریم علیہا السلام اس سے پانی پی لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11156]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11156]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13303)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13303»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف