الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
240. سُورَةُ الْمُؤْمِنِينَ قَوْلُهُ تَعَالَى: فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ
سورت مومنین کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے جو سب سے بہترین خالق ہے“
حدیث نمبر: 11187
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَمْلَى عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذِهِ الْآيَةَ وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ طِينٍ إِلَى ثُمَّ أَنْشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ، فَقَالَ لَهُ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ مُعَاذٌ: مِمَّ ضَحِكْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بِهَا خُتِمَتْ فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ آیت مجھے املاء کروا رہے تھے: ”ہم نے انسان کو مٹی کے خاص اجزا سے پیدا کیا ہے“۔ یہ آیت آپ نے یہاں تک تلاوت فرمائی: ”پھر ہم اسے دوسری تخلیق میں پروان چڑھائیں گے“۔ تو سیدنا معاذ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے جو بہترین خالق ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کس بات پر ہنسے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ آیت ان کلمات پر ختم ہوتی ہے: ”اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے جو سب سے بہترین خالق ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11187]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11187]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف