الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
258. 29 - 26 - سُورَةُ الْفُرْقَانِ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ .
سورت فرقان کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور وہ لوگ، جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ، کسی دوسرے معبود کی عبادت نہیں کرتے ہیں“
حدیث نمبر: 11240
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَرَأْنَاهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِنِينَ وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ الْآيَةَ، ثُمَّ نَزَلَتْ إِلَّا مَنْ تَابَ فَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرِحَ فَرَحًا قَطُّ أَشَدَّ مِنْهُ بِهَا وَبِ"إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ، وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نے کئی سال تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، اس آیت کی تلاوت کی ہے: ”اور وہ لوگ، جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی عبادت نہیں کرتے ہیں، اور کسی ایسی جان کو قتل نہیں کرتے ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہو، البتہ حق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ لوگ زنا نہیں کرتے ہیں“۔ پھر یہ آیت نازل ہوئی: ”البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو توبہ کر لے“۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں:) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی اتنا خوش نہیں دیکھا، جتنا خوش آپ اس آیت کے نزول پر ہوئے تھے، اور جتنا خوش آپ ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا﴾ (بے شک ہم نے تمہیں واضح فتح عطا کر دی ہے) کے نزول پر ہوئے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے علی بن زید کی یوسف بن مہران سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے، ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11240]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے علی بن زید کی یوسف بن مہران سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے، ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11240]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12935)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11241
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ: وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْكُوفِيُّ الْأَحْوَلُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”جو شخص ایسا کرے گا، وہ گناہ کی سزا پائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن یحیی کوفی احول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11241]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن یحیی کوفی احول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11241]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10002)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4091، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10002»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف