🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

260. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو شاید تم اپنی جان کو ہلکان کر لو گے اس بات پر کہ وہ مومن نہیں ہوتے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11243
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: (فَمِنْهُمْ شَقِيٌّ وَسَعِيدٌ) وَنَحْوِ هَذَا مِنَ الْقُرْآنِ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَحْرِصُ أَنْ يُؤْمِنَ جَمِيعُ النَّاسِ وَيُبَايِعُونَهُ عَلَى الْهُدَى، فَأَخْبَرَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنَّهُ لَا يُؤْمِنُ إِلَّا مَنْ سَبَقَ لَهُ مِنَ اللَّهِ السَّعَادَةُ فِي الذِّكْرِ الْأَوَّلِ، وَلَا يَضِلُّ إِلَّا مَنْ سَبَقَ لَهُ مِنَ اللَّهِ الشَّقَاءُ فِي الذِّكْرِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِنَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ إِنْ نَشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، إِلَّا أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَلْحَةَ قِيلَ: لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم میں کچھ لوگ بد نصیب اور (کچھ) خوش نصیب ہیں“۔ اور اس طرح کی دیگر سورتوں کے بارے میں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی شدید خواہش تھی کہ تمام لوگ مومن ہو جاتے اور ہدایت پر آپ کی بیعت کر لیتے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ بات آپ کو بتائی کہ صرف وہ شخص مومن ہو گا، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے سے ”ذکر“ میں سعادت مندی طے ہو چکی ہے اور صرف وہ شخص گمراہ ہو گا، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے سے ”ذکر“ میں، بدنصیبی طے ہو چکی ہو، پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرمایا: ”شاید تم اپنے آپ کو اس بات پر ہلکان کر لو گے کہ وہ لوگ مومن نہیں ہوتے“ ”اگر ہم چاہیں، تو ان لوگوں پر آسمان سے آیت نازل کر سکتے ہیں، تو ان لوگوں کی گردنیں اس (نشانی) کے لئے جھکی ہوئی ہوں گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ علی بن ابوطلحہ نے، ایک قول کے مطابق سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11243]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13025)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13025»

الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں