🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

274. قَوْلُهُ تَعَالَى: اللَّهُ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيَاحَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰٰ کی ذات وہ ہے، جو ہواؤں کو بھیجتا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11263
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: (اللَّهُ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُهُ فِي السَّمَاءِ كَيْفَ يَشَاءُ وَيَجْعَلُهُ كِسَفًا) يَقُولُ: قِطَعًا بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ. فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَالِهِ مِنْ بَيْنِهِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اللہ تعالیٰ وہ ہے، جو ہواؤں کو بھیجتا ہے، تو وہ بادل کو لے کر چلتی ہیں اور پھر وہ اس (بادل) کو آسمان میں پھیلا دیتا ہے، جیسے وہ چاہتا ہے اور اسے ”کسف“ بنا دیتا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”یہاں کسف“ سے مراد، ایسے ٹکڑے ہیں، جو ایک دوسرے کے اوپر نیچے ہوں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم بارش کو دیکھتے ہو کہ اس کے ”خلال“ میں سے نکلتی ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی اس میں سے نکلتی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11263]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2665)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں