🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

288. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور نہ ہی یہ کہ تم ان کی جگہ بدل کر دوسری بیویاں (اپنے عقد میں لو)“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11279
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ الْبَدَلُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ: بَادِلْنِي امْرَأَتَكَ وَأُبَادِلُكَ امْرَأَتِي. أَيْ تَنْزِلُ لِي عَنِ امْرَأَتِكَ وَأَنْزِلُ لَكَ عَنِ امْرَأَتِي. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ (وَلَا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَلَوْ أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ) قَالَ: فَدَخَلَ عُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنٍ الْفَزَارِيُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ عَائِشَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فَدَخَلَ بِغَيْرِ إِذْنٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَأَيْنَ الِاسْتِئْذَانُ؟" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ مَا اسْتَأْذَنْتُ عَلَى رَجُلٍ مِنْ مُضَرَ مُنْذُ أَدْرَكْتُ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ هَذِهِ الْحُمَيْرَاءُ إِلَى جَنْبِكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذِهِ عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ"، قَالَ: أَفَلَا أَنْزِلُ لَكَ عَنْ أَحْسَنِ الْخَلْقِ؟ قَالَ:" يَا عُيَيْنَةُ، إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَدْ حَرَّمَ ذَلِكَ". قَالَ: فَلَمَّا خَرَجَ قَالَتْ عَائِشَةُ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهَا -: مَنْ هَذَا؟ قَالَ:" أَحْمَقُ مُطَاعٌ وَإِنَّهُ عَلَى مَا تَرَيْنَ لَسَيِّدُ قَوْمِهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں بدل یہ ہوتا تھا کہ کوئی شخص دوسرے شخص سے یہ کہتا تھا کہ تم اپنی بیوی میرے ساتھ بدلوا لو، میں اپنی بیوی تمہارے ساتھ بدلوا لیتا ہوں، یعنی تم میری خاطر اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کر لو اور میں تمہاری خاطر اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہوں، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اور نہ ہی یہ درست ہے کہ تم ان ازواج کی جگہ دوسری بیویاں بدل کر (اپنے عقد میں لو) اگرچہ ان کی خوبصورتی تمہیں اچھی لگے“۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ عیینہ بن حصن فزاری، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں، وہ اجازت لئے بغیر اندر آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تم نے اجازت کیوں نہیں لی؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! جب سے میں بڑا ہوا ہوں، میں نے کبھی مضر قبیلے سے تعلق رکھنے والے کسی فرد سے اندر آنے کی اجازت نہیں لی، پھر اس نے دریافت کیا: آپ کے پہلو میں موجود یہ خوبصورت خاتون کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ عائشہ ہے، جو اہل ایمان کی ماں ہے، تو اس نے کہا: کیا میں آپ کی خاطر ایسی خاتون سے علیحدگی اختیار نہ کر لوں جو مخلوق میں سب سے زیادہ خوبصورت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عیینہ! اللہ تعالیٰ نے اس چیز کو حرام قرار دے دیا ہے، جب وہ شخص چلا گیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: یہ کون تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک احمق شخص تھا، جس کی پیروی کی جاتی ہے اور تم نے جو اس کی صورت حال دیکھی ہے، اس کے باوجود یہ اپنی قوم کا سردار ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11279]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3351)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں