الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
302. قَوْلُهُ تَعَالَى: سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”سلام، رحم کرنے والے پروردگار کی طرف سے کہا جائے گا“
حدیث نمبر: 11300
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَيْنَا أَهْلُ الْجَنَّةِ فِي نَعِيمِهِمْ إِذْ سَطَعَ لَهُمْ نُورٌ، فَرَفَعُوا رُءُوسَهُمْ فَإِذَا الرَّبُّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَقَدْ أَشْرَفَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ - تَعَالَى - سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ قَالَ: فَيَنْظُرُ إِلَيْهِمْ وَيَنْظُرُونَ إِلَيْهِ لَا يَلْتَفِتُونَ إِلَى شَيْءٍ مِنَ النَّعِيمِ مَا دَامُوا يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ وَيَبْقَى نُورُهُ فِي دِيَارِهِمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت، اپنی نعمتوں میں موجود ہوں گے، اسی دوران ایک نور ان کے سامنے آئے گا، وہ سر اٹھائیں گے تو (دیکھیں گے کہ) پروردگار تبارک و تعالیٰ ان کی طرف جھانک رہا ہو گا اور فرمائے گا: اے اہل جنت! تم پر سلامتی نازل ہو، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”رحم کرنے والے پروردگار کی طرف سے سلام کہا: جائے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: پروردگار ان کی طرف دیکھے گا اور وہ پروردگار کی طرف دیکھیں گے، اس وقت وہ کسی بھی نعمت کی طرف توجہ نہیں دیں گے، جب تک وہ پروردگار کو دیکھتے رہیں گے اور پروردگار کا نور ان کے علاقوں میں باقی رہے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11300]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11300]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2253)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 184»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف