🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

310. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَأَلْقَيْنَا عَلَى كُرْسِيِّهِ جَسَدًا ثُمَّ أَنَابَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے اس کی کرسی (یعنی تخت) پر ایک جسم ڈال دیا، پھر اس نے رجوع کیا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11307
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وُلِدَ لِسُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ وَلَدٌ فَقَالَ لِلشَّيَاطِينِ: أَيْنَ نُوَارِيهِ مِنَ الْمَوْتِ؟ فَقَالُوا: نَذْهَبُ بِهِ إِلَى الْمَشْرِقِ، فَقَالَ: يَصِلُ إِلَيْهِ الْمَوْتُ، قَالُوا: فَإِلَى الْمَغْرِبِ، قَالَ: يَصِلُ إِلَيْهِ الْمَوْتُ، قَالُوا: إِلَى الْبِحَارِ، قَالَ: يَصِلُ إِلَيْهِ، قَالُوا: نَضَعُهُ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَنَزَلَ عَلَيْهِ مَلَكُ الْمَوْتِ فَقَالَ: يَا ابْنَ دَاوُدَ، إِنِّي أُمِرْتُ بِقَبْضِ نَسَمَةٍ طَلَبْتُهَا بِالْمُشْرِقِ فَلَمْ أُصِبْهَا، فَطَلَبْتُهَا فِي الْمَغْرِبِ فَلَمْ أُصِبْهَا، فَطَلَبْتُهَا فِي الْبِحَارِ وَطَلَبْتُهَا فِي تُخُومِ الْأَرْضِ فَلَمْ أُصِبْهَا، فَبَيْنَا أَنَا أَصْعَدُ إِذْ أَصَبْتُهَا فَقَبَضْتُهَا وَجَاءَ جَسَدُهُ حَتَّى وَقَعَ عَلَى كُرْسِيِّهِ، فَهُوَ قَوْلُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَيْمَانَ وَأَلْقَيْنَا عَلَى كُرْسِيِّهِ جَسَدًا ثُمَّ أَنَابَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ صَاحِبُ الْبَصْرِيِّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَابْنُهُ كَثِيرٌ ضَعِيفٌ أَيْضًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا سلیمان علیہ السلام کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا، انہوں نے شیاطین (یعنی جنات) سے فرمایا: ہم اسے موت سے بچانے کے لئے کہاں چھپائیں؟ تو انہوں نے کہا: ہم اسے مشرق کی طرف لے جاتے ہیں، سیدنا سلیمان علیہ السلام نے کہا: موت اس تک پہنچ جائے گی، انہوں نے کہا: پھر مغرب کی طرف لے جاتے ہیں، سیدنا سلیمان علیہ السلام نے فرمایا: موت اس تک پہنچ جائے گی انہوں نے کہا: پھر سمندر کی طرف لے جاتے ہیں، سیدنا سلیمان علیہ السلام نے کہا: موت اس تک پہنچ جائے گی، انہوں نے کہا: ہم اسے آسمان اور زمین کے درمیان رکھ دیتے ہیں، ملک الموت، سیدنا سلیمان علیہ السلام کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا داؤد علیہ السلام کے صاحبزادے! مجھے ایک جان کو قبض کرنے کا حکم ملا، میں نے اسے مشرق میں تلاش کیا، وہ مجھے نہیں ملی، میں نے اسے مغرب میں تلاش کیا، وہ مجھے نہیں ملی، میں نے اسے سمندروں میں تلاش کیا اور اسے زمین کے گوشوں میں تلاش کیا، لیکن وہ مجھے نہیں ملی، پھر میں واپس اوپر جا رہا تھا، تو وہ (جان) مجھے مل گئی، تو میں نے اُس کو قبض کر لیا پھر وہ اس کا جسم لے کر آئے اور اس جسم کو سیدنا سلیمان علیہ السلام کے تخت پر ڈال دیا، تو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہ مراد ہے: ”اور ہم نے سلیمان کو آزمائش کا شکار کیا اور اس کے تخت پر جسم ڈال دیا، پھر اُس نے رجوع کیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن کثیر ہے، جو بصری کا شاگرد ہے اور وہ متروک ہے، اس کا بیٹا کثیر بھی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11307]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2665)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5957»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں