الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
314. قَوْلُهُ تَعَالَى: اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ ہر جان کو، اس کی موت کے مخصوص وقت میں، موت دیتا ہے“
حدیث نمبر: 11312
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا قَالَ: تَلْتَقِي أَرْوَاحُ الْأَحْيَاءِ وَالْأَمْوَاتِ [ فِي الْمَنَامِ ] فَيَتَسَاءَلُونَ بَيْنَهُمْ، فَيُمْسِكُ اللَّهُ أَرْوَاحَ الْمَوْتَى وَيُرْسِلُ أَرْوَاحَ الْأَحْيَاءِ إِلَى أَجْسَادِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ جانوں کو موت دیتا ہے، جب اُن کی موت کا وقت آتا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: خواب میں زندہ لوگوں اور مردوں کی ارواح ملتی ہیں، وہ ایک دوسرے سے سوال جواب کرتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ مردوں کی ارواح کو روک لیتا ہے، اور زندہ لوگوں کی ارواح کو اُن کے اجسام کی طرف واپس کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11312]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11312]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (122)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح