الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
340. 29 - 48 - سُورَةُ الْحُجُرَاتِ قَوْلُهُ تَعَالَى: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ .
سورت حجرات کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! تم اپنی آوازوں کو نبی کی آواز سے بلند نہ کرو“
حدیث نمبر: 11349
عَنْ أَبِي بَكْرٍ - يَعْنِي الصِّدِّيقَ - قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ لَا أُكَلِّمُكَ إِلَّا كَأَخِي السِّرَارِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ عَمْرٍو الْأَحْمَسِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے ایمان والو! اپنی آوازوں کو، نبی کی آواز سے بلند نہ کرو“۔ تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! اب میں آپ کے ساتھ جب بھی بات کروں گا، تو یوں کروں گا، جیسے سرگوشی میں بات کی جاتی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حصین بن عمرو احمسی ہے اور وہ متروک ہے، عجلی نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11349]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حصین بن عمرو احمسی ہے اور وہ متروک ہے، عجلی نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11349]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15700، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3772، 4506»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً