الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
346. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہمارے پاس مزید (نعمتیں ہیں)“
حدیث نمبر: 11363
عَنْ أَنَسٍ فِي قَوْلِهِ وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ قَالَ: يَتَجَلَّى لَهُمْ كُلَّ جُمُعَةٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور ہمارے پاس مزید (نعمتیں، یا ایک مخصوص نعمت) ہے“۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ ہر جمعہ کے دن اُن لوگوں کے سامنے تجلی فرمائے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عمیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11363]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عمیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11363]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2258)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف