الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
353. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”پس وہ کمان کے دو کناروں کی طرح، یا اس سے بھی زیادہ قریب ہو گیا“
حدیث نمبر: 11372
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى قَالَ: الْقَابُ: الْقَيْدُ، وَالْقَوْسَيْنِ: الذِّرَاعَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تو وہ کمان کے دو کناروں کی مانند، یا اس سے بھی زیادہ قریب ہو گیا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: لفظ ”قاب“ سے مراد، قید (یعنی ہتھکڑی) ہے اور ”قوسین“ سے مراد، دونوں کلائیاں ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اور وہ ضعیف ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11372]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اور وہ ضعیف ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11372]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12603)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن