الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
358. َوْلُهُ تَعَالَى: وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم لوگ کھیل (یعنی غفلت میں ہو)“
حدیث نمبر: 11380
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ قَالَ: كَانُوا يَمُرُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَامِخِينَ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْعِجْلِ كَيْفَ يَخْطِرُ شَامِخًا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الضَّحَّاكُ بْنُ مُزَاحِمٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، لَكِنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم لوگ کھیل (یعنی غفلت) میں ہو“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: وہ لوگ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے، تکبر کرتے ہوئے گزرتے تھے، کیا تم نے بچھڑے کو نہیں دیکھا، کہ وہ کیسے تکبر کے ساتھ حرکت کرتا ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضحاک بن مزاحم ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں تاہم اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11380]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2685)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 11381
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ قَالَ: الْغِنَاءُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم لوگ کھیل (یعنی غفلت میں ہو)“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد گانا بجانا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11381]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11381]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2264)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11382
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ قَالَ: مُعْرِضُونَ لَاهُونَ. [ عَنْهُ ] رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم لوگ کھیل (یعنی غفلت میں ہو)“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے تم لوگ منہ پھیرے ہوئے ہو اور اس سے غافل ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11382]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11382]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11722)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح