🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

360. 29 - 54 - سُورَةُ الرَّحْمَنِ قَوْلُهُ تَعَالَى: فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ .
سورت رحمن کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم اپنے پروردگار کی کون، کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11386
عَنْ أَسْمَاءَ - يَعْنِي بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي نَحْوَ الرُّكْنِ قَبْلَ أَنْ يَصْدَعَ بِمَا يُؤْمَرُ، وَالْمُشْرِكُونَ يَسْمَعُونَ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت ”رکن“ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے، یہ اُس سے پہلے کی بات ہے کہ آپ کو جو حکم دیا گیا تھا آپ اس کا اعلانیہ اظہار کرتے، مشرکین سن رہے تھے (آپ یہ تلاوت کر رہے تھے:) ”اور تم لوگ اپنے پروردگار کی کون، کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11386]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (86/24) أخرجه احمد فى المسند (349/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26415»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں