الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
396. قَوْلُهُ تَعَالَى: الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ جو اپنی نماز پر ہمیشگی قائم رکھتے ہیں“
حدیث نمبر: 11440
عَنِ الْقَاسِمِ وَالْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ قَالَا: قِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ: إِنَّ اللَّهَ - جَلَّ وَعَزَّ - يُكْثِرُ ذِكْرَ الصَّلَاةِ فِي الْقُرْآنِ، فَقَالَ: الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ قَالَ: ذَاكَ لِمَوَاقِيتِهَا. قَالُوا: مَا كُنَّا نَرَاهُ إِلَّا تَرَكَهَا. قَالَ: فَإِنَّ تَرْكَهَا الْكُفْرُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْحَسَنُ بْنُ سَعْدٍ وَالْقَاسِمُ لَمْ يَسْمَعَا مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ.
قاسم اور حسن بن سعد بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: اللہ تعالیٰ نے قرآن میں نماز کا ذکر کثرت کے ساتھ کیا ہے اور یہ ارشاد فرمایا ہے: ”وہ لوگ جو اپنی نماز پر ہمیشگی قائم رکھتے ہیں“۔ ”اور وہ لوگ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس سے مراد یہ ہے کہ انہیں مخصوص اوقات میں ادا کرتے ہیں لوگوں نے کہا: ہم تو یہ سمجھتے تھے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ اُسے چھوڑ دیتے ہیں تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو چھوڑ دینا تو کفر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے حسن بن سعد اور قاسم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11440]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے حسن بن سعد اور قاسم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11440]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8938)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع