الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
417. 29 - 76 - سُورَةُ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ
سورت تکویر کا بیان
حدیث نمبر: 11467
عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ أَسْرَعَ إِلَيْكَ الشَّيْبُ؟ قَالَ:" شَيَّبَتْنِي (الْوَاقِعَةُ) وَ (عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ) وَ (إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ) ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَزَادَ: وَسُورَةُ هُودٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ أَبَا يَعْلَى قَالَ: عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِكْرِمَةُ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ طُرُقُ هَذَا الْحَدِيثِ فِي سُورَةِ هُودٍ.
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت واقعہ، سورت نباء اور سورت تکویر نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”سورت ہود نے“۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ امام ابویعلیٰ نے یہ بات کہی ہے: عکرمہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا۔۔۔۔۔۔۔ عکرمہ نامی راوی نے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے مختلف طرق، سورت ہود سے متعلق باب میں پہلے گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11467]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8265»
الحكم على الحديث:
رجالہ رجال الصحیح ولکنہ منقطع