الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
424. 29 - 79 - سُورَةُ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ قَوْلُهُ تَعَالَى: لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ .
سورت انشقاق کا بیان تم ضرور ایک منزل سے دوسری منزل کی طرف چڑھ کے جاؤ گے“
حدیث نمبر: 11477
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّهُ قَالَ: لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ:" سَمَاءً بَعْدَ سَمَاءٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْأَوَّلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ آیت منقول ہے: انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”تم ضرور ایک منزل سے دوسری منزل کی طرف چڑھ کے جاؤ گے“ پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ بات بتائی ہے کہ اس سے مراد، ایک آسمان کے بعد، دوسرا آسمان ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبدالاول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11477]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبدالاول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11477]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10068)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11478
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَيْضًا لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ يَا مُحَمَّدُ، [ يَعْنِي ] حَالًا بَعْدَ حَالٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم ضرور ایک منزل سے، دوسری منزل کی طرف چڑھ کے جاؤ گے۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: (اس سے مراد یہ ہے: (اے محمد! یعنی کہ ایک حال کے بعد دوسرا حال ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11478]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11478]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2282)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11479
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ قَالَ: مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم ضرور ایک منزل سے، دوسری منزل کی طرف چڑھ کے جاؤ گے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اس سے مراد سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں (کہ وہ ایسا کریں گے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11479]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11479]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11173)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح