الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
431. 29 - 83 - سُورَةُ وَالْفَجْرِ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَيَالٍ عَشْرٍ .
سورت فجر کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور دس راتوں کی قسم ہے“
حدیث نمبر: 11490
عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - وَلَيَالٍ عَشْرٍ قَالَ:" عَشْرُ الْأَضْحَى"، وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ قَالَ:" الشَّفْعُ: يَوْمُ الْأَضْحَى، وَالْوَتْرُ: يَوْمُ عَرَفَةَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَيَّاشِ بْنِ عُقْبَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کیا ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور دس راتوں کی قسم ہے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد، ذوالحجہ کا پہلا عشرہ ہے۔ ”اور جفت کی قسم ہے اور طاق کی قسم ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جفت سے مراد عیدالاضحی کا دن ہے اور طاق سے مراد، عرفہ کا دن ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عیاش بن عقبہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11490]
یہ روایت امام بزار اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عیاش بن عقبہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11490]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2286)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14102، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7592»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 11491
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الشَّفْعِ وَالْوَتْرِ فَقَالَ:" يَوْمَانِ وَلَيْلَةٌ: يَوْمُ عَرَفَةَ وَيَوْمُ النَّحْرِ وَالْوَتْرُ لَيْلَةُ النَّحْرِ لَيْلَةُ جَمْعٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ سے جفت اور طاق کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو دن اور ایک رات ہے، عرفہ کا دن اور قربانی کا دن، اور طاق سے مراد، قربانی کی رات ہے جو مزدلفہ کی رات ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، اس میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11491]
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، اس میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11491]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4073)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً