🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

437. 29 - 89 - سُورَةُ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ
سورت علق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11502
عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ قَالَ: كَانَ أَبُو مُوسَى يُقْرِئُنَا، فَيُجْلِسُنَا حِلَقًا حِلَقًا، عَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَبْيَضَانِ، فَإِذَا قَرَأَ هَذِهِ السُّورَةَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ قَالَ: هَذِهِ الْآيَةُ أَوَّلُ سُورَةٍ أُنْزِلَتْ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابورجاء عطاردی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ہمیں قرآن سکھایا کرتے تھے، وہ ہمیں حلقوں کی شکل میں بٹھا لیتے تھے ان کے جسم پر دو سفید کپڑے تھے، جب انہوں نے یہ سورت پڑھی: ”تم اپنے پروردگار کے نام سے پڑھو! جس نے پیدا کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ آیت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلے نازل ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11502]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11503
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ أَبُو جَهْلٍ: لَئِنْ عَادَ مُحَمَّدٌ يُصَلِّي إِلَى الْقِبْلَةِ لَأَقْتُلَنَّهُ، فَعَادَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ إِلَى قَوْلِهِ فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ فَلَمَّا قِيلَ لِأَبِي جَهْلٍ إِنَّهُ عَادَ، قَالَ: لَقَدْ حِيلَ مَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَاللَّهِ لَوْ تَحَرَّكَ لَأَخَذَتْهُ الْمَلَائِكَةُ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ سَهْلٍ الْوَشَّاءُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ابوجہل نے کہا: اب اگر سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے دوبارہ قبلہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی، تو میں انہیں ضرور قتل کر دوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ نماز ادا کی تو اللہ تعالٰی نے یہ آیت نازل کی: ”تم اپنے پروردگار کے نام کے ہمراہ پڑھو، جس نے پیدا کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”وہ اپنے ساتھیوں کو بلا لے، ہم اپنے سپاہیوں کو بلا لیں گے“۔ جب ابوجہل کو یہ بات کہی گئی کہ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تو دوبارہ ایسا کر لیا ہے، تو اس نے کہا: میرے اور ان کے درمیان رکاوٹ آ گئی ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! اگر وہ یہ حرکت کرتا تو فرشتوں نے اُسے پکڑ لینا تھا اور لوگ یہ سب کچھ دیکھ رہے ہوتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن سہل بن وشاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11503]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11504
قَالَ: مَرَّ أَبُو جَهْلٍ، فَقَالَ: أَلَمْ أَنْهَكَ؟ فَانْتَهَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: لِمَ تَنْتَهِرُنِي يَا مُحَمَّدُ؟ فَوَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا بِهَا رَجُلٌ أَكْثَرَ نَادِيًا مِنِّي. قَالَ: فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَوَاللَّهِ لَوْ دَعَا نَادِيَهُ لَأَخَذَتْهُ الزَّبَانِيَةُ بِالْعَذَابِ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام أحمد نے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ ابوجہل گزرا اور بولا: کیا میں نے آپ کو منع نہیں کیا تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے ڈانٹا، تو اس نے کہا: اے سیدنا محمد! آپ مجھے ڈانٹ نہیں سکتے، اللہ کی قسم! آپ یہ بات جانتے ہیں کہ یہاں مجھ سے زیادہ ساتھی اور کسی کے نہیں ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ”وہ اپنے ساتھیوں کو بلا لے“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اگر وہ اپنے ساتھیوں کو بلا لیتا، تو فرشتوں نے عذاب کے ہمراہ اسے پکڑ لینا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں، اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11504]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (256/1)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں