الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
443. 29 - 95 - سُورَةُ لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ
سورت قریش کا بیان
حدیث نمبر: 11520
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ وَيْحَكُمْ يَا قُرَيْشُ، اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي أَطْعَمَكُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَكُمْ مِنْ خَوْفٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَيْلُ أُمِّكُمْ يَا قُرَيْشُ، لِإِيلَافِكُمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ". وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقَدَّاحُ وَشَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”قریش کی رغبت کی وجہ سے، سردی اور گرمی کے (تجارتی) سفر میں اُن کی رغبت“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اے قریش! تمہارا ستیاناس ہو، تم اس پروردگار کی عبادت کرو، جو بھوک کے عالم میں تمہیں کھانے کے لئے دیتا ہے اور خوف سے تمہیں امان دیتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی، ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تمہاری ماں برباد ہو جائے، اے قریش! تمہاری رغبت، جو سردیوں اور گرمیوں کے (تجارتی) سفر کے بارے میں ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ابوزیاد قداح اور ایک راوی شہر بن حوشب ہے، ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11520]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (177/24) اخرجه احمد فى المسند (460/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27060»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف