🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

445. 29 - 97 - سُورَةُ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ
سورت کوثر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11525
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: لَمَّا مَاتَ إِبْرَاهِيمُ ابْنُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَشَى الْمُشْرِكُونَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَقَالُوا: إِنَّ هَذَا الصَّابِئَ قَدْ بُتِرَ اللَّيْلَةَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فَرَّقْتُهُ فِي مَوَاضِعِهِ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، تو مشرکین ایک دوسرے کے پاس گئے اور بولے: اُس بے دین شخص کی نسل آن ختم ہو گئی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”بے شک ہم نے تمہیں کوثر عطا کیا۔۔۔۔۔۔۔“ یہ سورت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے، ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جسے میں نے مختلف مقامات پر الگ، الگ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11525]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4071)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4071»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11526
وَعَنْ حُذَيْفَةَ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ قَالَ: نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ أَجْوَفُ، فِيهِ آنِيَةٌ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک ہم نے تمہیں کوثر عطا کیا“۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ جنت میں موجود ایک کھوکھلی نہر ہے، جس کے برتن سونے اور چاندی کے ہیں، اور ان (کی تعداد) کا علم، صرف اللہ تعالیٰ کو ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11526]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1995)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11527
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مَخْزُومٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَبَقِيَّةُ أَحَادِيثِ الْحَوْضِ فِي كِتَابِ الْبَعْثِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک ہم نے تمہیں کوثر عطا کیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مخزوم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ حوض کوثر سے متعلق دیگر احادیث، کتاب البعث میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11527]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (365/23)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں