الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
447. 29 - 99 - سُورَةُ تَبَّتْ
سورت لہب کا بیان
حدیث نمبر: 11529
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ جَاءَتِ امْرَأَةُ أَبِي لَهَبٍ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ، فَلَمَّا رَآهَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا امْرَأَةٌ بَذِيئَةٌ وَأَخَافُ أَنْ تُؤْذِيَكَ، فَلَوْ قُمْتَ، قَالَ:" إِنَّهَا لَنْ تَرَانِي". فَجَاءَتْ، فَقَالَتْ: يَاأَبَا بَكْرٍ، أَيْنَ صَاحِبُكَ؟ هَجَانِي، قَالَ: مَا يَقُولُ الشِّعْرَ، قَالَتْ: أَنْتَ عِنْدِي مُصَدَّقٌ، وَانْصَرَفَتْ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ تَرَكَ. قَالَ:" مَا زَالَ مَلَكٌ يَسْتُرُنِي مِنْهَا بِجَنَاحَيْهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ سَيُحَالُ بَيْنِي وَبَيْنَهَا". فَأَقْبَلَتْ حَتَّى وَقَفَتْ عَلَى أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَتْ: يَا أَبَا بَكْرٍ، هَجَانَا صَاحِبُكَ؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَا وَرَبِّ هَذِهِ الْبِنْيَةِ، مَا يَنْطِقُ بِالشِّعْرِ وَلَا يَتَفَوَّهُ بِهِ، وَقَالَ الْبَزَّارُ: إِنَّهُ حَسَنُ الْإِسْنَادِ، قُلْتُ: وَلَكِنَّ فِيهِ عَطَاءَ بْنَ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ سورت نازل ہوئی: ”ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ جائیں“۔ تو ابولہب کی بیوی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اُس عورت کو دیکھا، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ بد تمیز عورت ہے مجھے یہ اندیشہ ہے کہ یہ آپ کو اذیت پہنچائے گی اگر آپ اُٹھ جائیں، تو مناسب ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ مجھے نہیں دیکھ پائے گی، وہ عورت آئی اور بولی: اے ابوبکر! تمہارے آقا کہاں ہیں؟ انہوں نے میری ہجو بیان کی ہے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ تو شعر نہیں کہتے ہیں، اس عورت نے کہا: تم میرے نزدیک سچے آدمی ہو، پھر وہ عورت چلی گئی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ معاملہ کیسے ٹل گیا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک فرشتے نے مسلسل اپنے پروں کے ذریعے مجھے اُس (عورت) سے چھپایا ہوا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے اور اُس کے درمیان ایک رکاوٹ آ جائے گی، پھر وہ عورت آئی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس ٹھہر گئی اور بولی: اے ابوبکر! تمہارے آقا نے ہماری ہجو بیان کی ہے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی نہیں! اس عمارت کے پروردگار کی قسم! وہ نہ تو شعر کہتے ہیں اور نہ ہی وہ شعر پڑھتے ہیں“۔ امام بزار کہتے ہیں: یہ سند کے اعتبار سے حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: لیکن اس میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11529]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2294) أخرجه ابو يعلى فى المسند (2358 و 25)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 292، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5910/1، 6369/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف